مندرجات کا رخ کریں

نمائش چورنگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کراچی کی ایک مصروف ترین چورنگی ہے جو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے نزدیک واقع ہے۔ اس چورنگی کو علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے نام سے موسوم کرکے اس کا نام نورانی چورنگی کر دیا گیا ہے لیکن اب بھی یہ نمائش چورنگی ہی کہلاتی ہے۔ اس چورنگی کے نزدیک ہی کراچی کا مشہور پارک نشتر پارک واقع ہے جہاں پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنے اجتماعات منعقد کرنے کو بے چین رہتی ہیں۔ اہل تشیع کا محرم الحرام کا سب سے بڑا جلوس اسی چورنگی سے شروع ہوتا ہے۔ محرم الحرام میں 9 اور 10 کو یہ چورنگی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی جاتی ہے اور یہاں صرف اہل تشیع افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔

اہم مقامات

[ترمیم]