نوشین مسعود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نوشین مسعود
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 6 دسمبر 2023ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  مصنفہ ،  پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نوشین مسعود ایک اداکارہ ، پروڈیوسر ، ہدایت کار تھیں ان کی پیدائش صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی میں ہوئی اور انھوں نے وہیں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد میڈیا انڈسٹری میں کام کیا، انھوں نے ٹیلی وژن کے ساتھ ساتھ نیوز چینلز میں بھی کام کیا۔

کراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایتکاری رہی اور اپنی صلاحیتوں کے سبب جلد ہی ان شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں ۔

انھوں نے پاکستانی معروف میوزک بینڈز ’وائٹل سائنز‘ اور ’جنون‘ کے علاوہ گلوکار شہزاد رائے، جواد احمد اور عامر زکی کے بے مثال گانوں کی ویڈیوز کی ہدایتکاری کے فرائض بھی سر انجام دیے اور ان کی اس کاوش کو خوب پسند بھی کیا گیا۔

نوشین مسعود نے 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن میں ہدایتکاری، اداکاری اور شو کی میزبانی کی۔ وہ 'جال' ، 'کالونی 1952ء' اور ' گھر تو آخر اپنا ہے'جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی بھی نظر آئیں۔

2010ء میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل جیو کے ڈرامے ’ڈولی کی آئیگی بارات‘ میں ڈرامے کے مرکزی کردار ’آزر‘ کی باس ’صبا‘ کا کردار بھی ادا کیا جس کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’باس‘ لیڈی کے نام سے پہچانی جانے والی نوشین مسعود نے پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح پر بننے والی فلم 'جناح' میں بھی ایک مختصر سا کردار ادا کیا۔انھوں نے سال 2000ء سے 2002ء تک نوشین نے انڈس ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی پروگرامنگ ہیڈ کے فرائض سر انجام دیے۔

سال 2002ء میں نوشین مسعود نے پاکستان کے پہلے میوزک چینل ’انڈس میوزک‘ کی بنیاد رکھی جو آگے چل کر پاکستان کے پاپ میوزک کی دنیا میں جدت لانے کی وجہ بنا اور بعد میں 'ایم ٹی وی' کے نام سے مشہور ہوا۔

نوشین مسعود کے ’اچانک‘ انتقال کی وجہ کیا؟ انھوں نے سی این بی سی میں بھی کام کیا جبکہ 'پلے ٹی وی' میں بطور ہیڈ فرائض سر انجام دیے اور سال 2010ء میں نجی ٹی وی چینل 'ہم' کے اسٹائل اور فیشن پر مبنی ذیلی چینل اسٹائل 360 ٹیلی ویژن کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔

سال 2015ء میں سائیکو تھراپسٹ کے شعبے سے خود کو منسلک کر لیا، یہی نہیں بلکہ سال 2016ء میں وہ اپنی صلاحیتیں انٹیریئر ڈیزائنگ کے شعبے میں بھی بروئے کار لائیں۔

نوشین مسعود نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر کام کرنے کے علاوہ دیگر ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انھوں نے متعدد پروگرام کی میزبانی بھی کی۔ نوشین مسعود نے متعدد پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی ہدایات بھی دیں جب کہ بطور پروڈیوسر بھی انھوں نے خدمات سر انجام دیں۔

انتقال[ترمیم]

نوشین مسعود چند سال سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم وہ موذی مرض سے زندگی کی بازی ہار گئیں اور 6 دسمبر 2023ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

حوالہ جات[ترمیم]