وادی اندراغچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وادی
وادی اندراغچ
ملک پاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعچترال
بلندی2,359 میل (7,740 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
تحصیل مستوج کی وادی اندراغچ کا حسین منظر

وادی اندراغچ پاکستان کے ضلع چترال کی تحصیل مستوج میں واقع ہے جسے اندراغچ ویلی بھی کہا جاتا ہے۔[1]

اندراغچ وادی کھوت کا تقریبا دو سو گھرانوں پر مشتمل ایک خوبصورت گاؤں ہے۔ پوتیان، اوجو اور ووزگ چراہ گاہ سے نکلنے والے تین چھوٹے ندیاں اندراغچ مین پل میں ایک دوسرے سے ملکر بڑے دریا کی شکل اختیار کرتے ہیں اور بعض ٹایم گرمیوں میں یہ ندیاں سیلاب کی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے اندراغچ کا دوسرے گاؤں سے ملانے والا واحد پل ,, کھونار سیر ،، دریابرد ہوجاتا ہے اور علاقے کے عوام دوبارہ پل تعمیر ھونے تک بڑی تکلیفدھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اور حکومت کی غفلت کی وجہ سے زیادہ تر علاقے کے عوام اپنی مدد اپ کے تحت پل کو دوبارہ قابل استعمال بناتے ہیں۔ کھونار پل پورا وادی کھوت کے لیے اہمیت کے لایق ہے کیونکہ اوجو چراہگاہ تک اپنی مال مویشیوں کو پہنچانے کے لیے پہلے کھونار پل کو عبور کرنا پڑتا ہے اگر خدانخواستہ کھونار پل سیلاب میں بہہ گئے تو پورا کھوت متاثر ہوتا ہے اور چارے کی قلت کی وجہ سے مال مویشیوں کو ہلاک ھونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس علاقے کا ساٹھ% آمدنی ان مال مویشیوں اور کھیتی باڑی پر ہے۔ وادی اندراغچ میں ,, لالیکے ،، قوم کے لوگ چترال کے رئیس حکمران کے زمانے سے آباد ہیں۔ جب چترال ریاست میں رئیس میتار کا حکومت تھا تو ,, لالیک ،، وادی کھوت میں انتظامی امور چلانے کے لیے رئیس میتار کا مشیرخاض اور Mayor ‎مئیر مقرر تھا اس وجہ سے لالیکے قوم ابھی بھی ,, رئیسو مئیر لالیکے ،، کے نام سے وادی کھوت میں پہچانے جاتے ہیں اور یہ قوم اپنی تاریخی حیثیت کی وجہ سے کھوت اور تاریخ چترال کے کتابوں میں بطور معزز قوم لکھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دوسرا قوم ,, زوندرے ،، قومیت کے لوگ بھی اس گاؤں میں آباد ہیں۔ تاریخ چترال میں زوندرے قوم کی بھی بہت اہمیت ہے اور یہ قوم بھی معزز قوم میں شمار ہوتا ہے۔ وادی اندراغچ میں صرف ایک پرائمری اسکول ہے۔ ھائی اسکول اور ہیلتھ یونٹ گاؤں سے دور ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات ھوتے ہیں۔ وادی اندراغچ زمانے کے جدید سہولتوں سے محروم ہے اور جو تھوڑے کام ہو رہے ہیں یہ بھی این جی اوز کی مرھون منت ہے ۔ حکومت کے کام اس علاقے میں نہ ہونے کی برابر ہے ۔ حکومت کو چاہے کہ پاکستان کے دوردراز علاقوں کی طرف بھی توجہ دے ۔

حوالہ جات[ترمیم]