وراثی امراض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

وراثی امراض (Genetic disorders) ایسی طبی حالتوں کو کہا جاتا ہے جو کسی وراثے (gene) میں طفرہ (mutation) کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ وراثی امراض سے مراد وراثتی امراض (heredity disorders) نہ سمجھی جاۓ، دونوں میں بنیادی فرق ہے جس کا ذکرآگے کسی جگہ آئیگا۔ طفرہ کسی بھی ڈی این اے کے متوالیہ (یعنی زوج قاعدہ کے تسلسل یا sequence) میں ہونے والی ساختی تبدیلی کو کہا جاتا ہے۔ گویا ہم کہـ سکتے ہیں کہ وراثتی امراض ، وراثہ (جین) کی وجہ سے نہیں پیدا ہوتے بلکہ وراثہ میں ہونے والے تبدل کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس تبدل کی وجہ سے کوئی وراثہ (یا وراثات) اپنے معمول کے افعال کی انجام دہی درست انداز میں نہیں کر پاتا۔