مندرجات کا رخ کریں

وفا حجازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوبصورت لب و لہجے کے معروف شاعر

پیدائش

[ترمیم]

وفاؔ حجازی کا اصل نام عطاء الرحمٰن تھا ۔ آپ کی والدہ محترمہ کا تعلق حجاز سعودی عرب سے تھا ۔ آپ کے والد کا نام فضل الرحمٰن ہے۔ آپ امرتسر میں پیدا ھوئے

تعلیم

[ترمیم]

ابتدائی تعلیم وھیں حاصل کی ۔ تقسیمِ ہند کے بعد آپ کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا ۔ شروع میں آپ کے خاندان نے جہلم میں سکونت اختیار کی ۔

عملی زندگی

[ترمیم]

شادی کے بعد آپ کبیروالا منتقل ھو گئے ۔ کبیروالا کی ادبی فضا انھیں ایسی راس آئی کہ پھر وہ یہیں کے ہو رہے۔ آپ حکمت کے شعبہ سے وابستہ تھے

شاعری

[ترمیم]

شاعری کا شوق شروع ہی سے تھا اس لیے *وفاؔ* تخلص رکھا ۔ حجاز سے تعلق ھونے کی وجہ سے حجازی مشہور ھوئے۔ تو پھر یہ نام کا حصہ ہی بن گیا ۔ وفاؔ حجازی کی ساری زندگی حرف و معنی کی آبیاری میں صرف ھوئی ۔ سادہ لفطوں میں اپنی بات کو شعر میں بیان کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ وفا حجازی کیونکہ ایک درویش منش انسان تھے اس لیے کبھی ذاتی نمود نمائش کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے ۔ ان کی شاعری کا مجموعہ بھی ان کی وفات کے بعد "میلے جسموں کی چاندنی" شائع ہوا۔ ابھی بھی ان کے کلام کا بہت سا حصہ شائع نہیں ہوا۔ جس کی اشاعت کے لیے ان کے کچھ دوست احباب اور شعرا کوشش کر رہے ہیں

وفات

[ترمیم]

وفاؔ حجازی آخری عمر میں کافی علیل رہے اور اسی حالت میں 31 اکتوبر 1984ء کو نشتر ھسپتال ملتان میں انتقال کر گئے۔