ویب پلیٹ فارم انسٹالر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Web Platform Installer
تیار کردہمائیکروسافٹ
ابتدائی اشاعت21 جنوری 2009ء (2009ء-01-21)[1]
مستحکم اشاعت5.0 / فروری 14، 2013؛ 11 سال قبل (2013-02-14)[2]
آپریٹنگ سسٹمونڈوز ایکس پی SP3 and later
Windows Server 2003 SP2 and later[2]
پلیٹ فارمIA-32
حجم101 KB
دستیاب زبانیںEnglish, German, Japanese, French, Spanish, Italian, Korean, Chinese Traditional, Chinese Simplified, Czech, Polish, Portuguese-Brazil, Russian, Turkish
صنفپیکج مینیجر
اجازت نامہFreeware

ویب پلیٹ فارم انسٹالر (Web PI)  ایک مفت پیکیج مینجر نظام ہے جس کی مدد سے ایسے غیر تجارتی سافٹ وئیر آلات اور ان کی لائبریریز نصب (Install) کی جا سکتی ہیں جو مائیکرو سافٹ ویب پلیٹ فارم کا حصہ ہوں۔ اس میں درج ذیل آلات شامل ہیں

  • انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز
  • ویب میٹرکس
  • ویژیول ویب ڈیولپر ایکسپریس ایڈیشن
  • مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور ایکسپریس ایڈیشن
  • ڈاٹ نیٹ فریم ورک
  • سلور لائٹ  برائے ویژیول سٹوڈیو
  • پی ایچ پی
  • ورڈپریس
  • اومبارکو
  • ڈروپل
  • جوملا!
  • ارکارڈ

اس  کے ورژن 2 میں بیرونی سافٹ وئیر (Third Party) بھی نصب کیے جا سکتے تھے جو 24 ستمبر 2009 کو جاری کیا گیا[3] ۔جولائی 2015 کے تک ویب پی آئی میں 82 عنوانات شامل ہو چکے تھے[4] ویب پی آئی 2 میں یہ انتخاب بھی شامل تھا کہ اس میں شامل سافٹ وئیر علاحدہ سے ڈاؤن لوڈ کرکے شامل کیے بغیر براہ راست مائیکروسافٹ کے سرور سے لیے جا سکتے تھے۔ اس سہولت کی وجہ سے نئے روژن کے جاری ہونے کے بعد دوبارہ تنصیب کی پریشانی ختم ہو جاتی تھی۔[5]

7 جولائی 2010 کو مائیکروسافٹ نے اس کا تیسرا ورژن جاری کی جس میں ویب میٹرکس (Web Matrix) کو شامل کیا گیا۔ ویب میٹرکس خود کئی آلات کا مجموعہ تھا۔ ان میں آئی آئی ایس ڈیولپر ایکسپریس، ایس کیو ایل سرور کمپکٹ اور ڈاٹ نیٹ نیوک موجود تھے۔

ویب پی آئی میں آف لائن کی خصوصیات بھی شامل تھی۔ اس کی فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرکے کیش میں رکھا جا سکتا تھا اور جب انٹرنیٹ موجود ہوتا تو انہی فائلز کو دیگر کمپیوٹرز پر بھی استعمال کیا سکتا تھا۔[6] تاہم اس وقت ویب پی آئی کے آف لائن سہولیات ختم ہو گئی ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • لیمپ (Lamp) سافٹ وئیر کا مجموعہ۔ یہ ایک مفت اور آزاد مصدر مجموعہ ہے جس کی مدد سے ویب سرور بنایا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Microsoft Web Platform Installer v1.0 Released! : BillS IIS Blog : The Official Microsoft IIS Site. Blogs.iis.net. Retrieved on 2015-02-06.
  2. ^ ا ب
  3. Free Web Development Tools for Windows | Microsoft WebMatrix 3. Microsoft.com. Retrieved on 2015-02-06.
  4. Windows Web App Gallery - Featured Apps. Microsoft.com. Retrieved on 2015-02-06.
  5. Download the Microsoft Web Platform. Microsoft.com (2013-02-14). Retrieved on 2015-02-06.
  6. Web Platform Installer v4 Command Line (WebPICMD.exe) - RTW release : The Official Microsoft IIS Site آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iis.net (Error: unknown archive URL). Iis.net (2014-12-04). Retrieved on 2015-02-06.