مندرجات کا رخ کریں

ویوین ڈسینا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویوین ڈسینا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 جون 1988ء (36 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوجین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ واہبیز دورابجی (2013–2017)
جینیفر ونگٹ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وِیوِیَن ڈسَینا (تلفظ: وِیوِی یَن؛ پیدائش: 28 جون 1988ء)[1] بھارتی اداکار ہیں جن کی توجہ کا مرکز ہندی ٹیلی ویژن ہے۔ انھوں نے سنہ 2008ء میں ڈراما سیریل "قسم سے" میں کام کر کے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ ویوین دسینا فوق الفطرت پراسرار ڈراما "پیار کی یہ ایک کہانی" میں اَبھے رائے چند اور "مدھوبالا - ایک عشق ایک جنون" میں رِشبھ کُندرا کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں، جن کی بدولت انھوں نے خوب شہرت سمیٹی اور بعض ایوارڈ بھی وصول کیے جیسے کہ انڈین ٹیلی ایوارڈز، انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایواردذ اور گولڈ ایوارڈز۔[2]

ان کے دیگر قابلِ ذکر کاموں میں سماجی ڈراما "شکتی - استِتوا احساس کی" اور رومانوی ڈراما "صِرف تُم" شامل ہے۔[3] ویوین نے ریئلی شوز جیسے کہ "فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی (سیزن 7)" اور "جھلک دِکھلا جا (سیزن 8)" میں بھی شرکت کی ہے۔[4]

ابتدائی اور عائلی زندگی

[ترمیم]

ویوی ین ڈسینا کی پیدائش 28 جون 1988ء کو اوجین، مدھیہ پردیش میں ہوئی۔ ان کی والدہ ہندو تھیں جبکہ والد پرتگالی النسل مسیحی تھے۔[5] ان کی والدہ اتھلیٹ تھیں اور والد فٹ بال کھلاڑی تھے۔ ان کو دس سال کی عمر سے فٹ بال کا شوق تھا۔ وہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کے مداح ہیں۔[6]

نجی زندگی

[ترمیم]

سنہ 2013ء میں ویوین نے "پیار کی یہ ایک کہانی" کی شریک اداکارہ واہبیز دورابجی سے شادی کی بعد ازاں جوڑے نے سنہ 2016ء میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔[7][8] طلاق نامہ سنہ 2021ء میں طے پایا۔[9]

سنہ 2022ء میں ویوین نے ایک مصری صحافی نوران علی سے نکاح کیا۔ اور ان کی ایک بچی ہے۔ سنہ 2019ء میں ویوین نے اسلام قبول کر لیا اور اب وہ ایک با عمل مسلمان ہیں۔[10][11] اسلام قبول کرنے سے قبل وہ مذہبی مسیحی کے طور پر جانے جاتے تھے۔[12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Happy Birthday Vivian Dsena: 5 Reasons that set the Shaktii...Astiva Ke Ehsaas Ki star apart from others"۔ PINKVILLA (بزبان انگریزی)۔ 28 June 2019۔ 24 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2019 
  2. "Drashti Dhami, Vivian Dsena complete 400 episodes of 'Madhubala'"۔ archive.indianexpress.com۔ دی انڈین ایکسپریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2019 
  3. "Vivian Dsena to build up a Muscular Body for his next show!"۔ PINKVILLA (بزبان انگریزی)۔ 3 May 2016۔ 07 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2019 
  4. "Popularity alone can not help win 'Jhalak Dikhhla Jaa': Vivian DSena"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-06-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2019 
  5. Web Desk (28 June 2017), "TV's hot vampire Vivian Dsena turns 29, all you need to know about the actor" آرکائیو شدہ 1 جولا‎ئی 2017 بذریعہ وے بیک مشین, دی ٹائمز آف انڈیا. Retrieved 2 July 2018.
  6. Raj Baddhan (2019-07-22)۔ "Vivian Dsena: "If not an actor, I would've been a footballer""۔ BizAsia | Media, Entertainment, Showbiz, Events and Music (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2019 
  7. "Vahbiz Dorabjee breaks her silence on divorce with Vivian Dsena and Rs 2 crore alimony"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ Ist۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2019 
  8. "Vahbiz Dorabjee accuses Vivian Dsena of domestic violence; divorce delayed due to the charges? - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2019 
  9. "Indian actor Vivian Dsena confirms converting to Islam; 'I find peace in praying'"۔ ARYNews۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2023 
  10. "Vivian Dsena, Married To An Egyptian, Reveals He Has Followed Islam Since 2019"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  11. "Vivian Dsena confirms converting to Islam in 2019, says 'I find peace in praying five times a day'"۔ Indiatoday۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023