ویکیپیڈیا:لاتعلقیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس اردو دائرہ المعارف پر سائنسی ، ریاضیاتی ، تاریخی اور دیگر مضامین میں موجود معلومات ممکنہ حد تک مستند کرنے کی مکمل کوشش کی گئی ہے جسکے لیۓ تاریخی حوالہ جات اور کتب سے استفادہ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اکثر معطیات (Data) کی قیمتیں انگریزی ویکیپیڈیا سے ہی لی جاتی ہیں جہاں تقریباً تمام معطیات کی تصدیق کا ایک باقاعدہ نظام موجود ہونے کا بیان دیا جاتا ہے۔ کیمیاء ، طبیعیات ، طب ، ریاضی ، تاریخ اور حیاتیات سمیت تمام خانہ جاتِ معلومات میں درج مواد بھی رائج مسنتد کتب و جرائد اور پھر اسکے بعد انگریزی ویکیپیڈیا سے بھی تصدیق کرنے کے بعد درج کیا جاتا ہے۔ گو کہ یہ تمام خانہ جات انتہائی حد تک احتیاط سے اور مستند اندراجات کے ساتھ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور انگریزی ویکیپیڈیا پر اکثر شعبہ جات کے ان خانوں کو اس شعبے کے ماہرین نے بنایا ہے مزید یہ کہ حوالہ جاتی کتب صرف وہی رجوع کی جاتی ہیں جنکو اس شعبہ میں مستند تسلیم کیا جاتا ہو لیکن اسکے باوجود اس اردو دائرہ المعارف کی جانب سے ان معلومات کیلیۓ ضمانت (guarantee) نہیں دی جاتی اور نہ ہی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے۔ یہ بات بطور خاص کیمیائی اجزاء ، ادویاتی اجزاء اور طب کے شعبے سے منسلک معلومات کیلیۓ یادآوری کے طور پر تحریر کی جارہی ہے کہ اردو دائرہ المعارف کا مقصد صرف مستند معلومات کو مختلف (زیادہ تر انگریزی) زرائع سے حاصل کر کہ اردو میں فراہم کرنا ہے۔ طبی معلومات اور ادویات کی وضاحتیں صرف علمی معلومات مہیا کرنے کی خاطر درج کی جاتی ہیں انکا مقصد علاج میں کسی قسم کی مداخلت یا معاونت کرنا نہیں، یہ کام اس طبیب کا ہے جسکے زیر اثر مریض ہو۔ کسی طبیب کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال شدید نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ طب ایک تیزرفتاری سے تبدیل ہوتے رہنے والا شعبہ علم ہے اور اس وجہ سے کسی بھی گذشتہ طبی مضمون کی معلومات مستقبل میں ہونے والی تحقیق کی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔


بیرونی روابط[ترمیم]