ویکیپیڈیا:متداول املائی غلطیوں کی فہرستیں/برائے خودکار درستی/دیباچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اپنے مضامین میں "درستی املا" کا بٹن استعمال کریں
معاونین

Yethrosh: ہزار سے زائد اندراجات

اردو ویکیپیڈیا میں مختلف ملکوں اور قومیتوں کے صارفین موجود ہیں جن کے اسلوب نگارش اور املا میں اختلاف فطری امر ہے، نیز اردو کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی بیشتر تحریروں کے غیر معیاری ہونے کی بنا پر بے شمار الفاظ کے غلط املا رائج ہو گئے ہیں جنھیں بسا اوقات ویکی نویس صارفین درست سمجھ کر اپنے مضامین میں استعمال کر لیتے ہیں۔ مزید برآں بعض ایسے الفاظ ہیں جن کے دو یا زائد املا رائج ہوتے ہیں لیکن اردو ویکیپیڈیا میں املا کی یکسانی کی خاطر ان میں سے کسی ایک ہی کو لکھنا درست سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ ان تمام املائی و تحریری اغلاط کو درست کرنے کے لیے ایک خودکار نظام وضع کیا گیا ہے جو درج ذیل فہرست استعمال کرتا ہے۔

تنصیب

اگر آپ مضامین میں اس نظام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو اسے فعال کرنے کے لیے میری ترجیحات ← آلات میں جائیں اور مفید آلات‌: اردو ویکیپیڈیا پر بعض ناگزیر اور اہم ترین کاموں کو خودکار طور پر انجام دیں (تفصیلات) کے خانہ کو نشان زد کر کے محفوظ کر دیں۔ بعد ازاں جب آپ کسی مضمون پر جائیں تو اوپر مزید کی پٹی میں درستی املا کے نام سے یہ سہولت نظر آجائے گی جس پر کلک کرکے آپ مکمل مضمون کا املا خودکار طور پر درست کر سکتے ہیں۔

کالموں کی ترتیب

فہرست کا پہلا کالم نمبر شمار پر مشتمل ہے، دوسرے کالم میں اغلاط درج ہیں جنھیں درست کیا جائے گا، تیسرے کالم میں انہی اغلاط کی اصلاحات درج کی گئی ہیں، یہ تینوں کالم لازمی ہیں۔ چوتھا کالم اختیاری ہے، اس میں ایسے صفحے کا عنوان درج کیا جا سکتا ہے جسے مستثنیٰ کرنا مقصود ہو۔ پانچواں کالم اُس صفحے یا گفتگو کے لیے مخصوص ہے جس میں متعلقہ غلطی اور اس کی درستی کے متعلق ویکی صارفین کی آپس میں کوئی گفتگو ہوئی ہو۔

اندراج

درج ذیل فہرست میں الفاظ کے اندراج کے لیے بوجوہ فقط صارف:Yethrosh ہی کو اجازت دی گئی ہے۔ غیر مجاز صارفین و منتظمین اس میں ترمیم نہ کریں، ان کے اندراجات غیر موثر ہوں گے اور بوٹ کام نہیں کرے گا۔

نمبر شمار اغلاط اصلاحات استثنا گفتگو