ویکیپیڈیا:نئی شروعات
Appearance
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: اپنے پرانے کھاتے کو چھوڑ کر نئے کھاتے کا استعمال جرابی کٹھ پتلی کے بغیر ــ |
نئی شروعات اُسے کہتے ہیں کہ جب کوئی صارف اپنا پرانا کھاتہ چھوڑ کر ویکیپیڈیا میں نیا کھاتہ بنائے اور پھر اُس نئے کھاتے سے پہلے سے بہتر طریقے سے ترامیم کرے اور اپنی پرانی غلط حرکات کو چھوڑ دے ــ
دوسری صورت میں جیسے اگر پرانے کھاتے میں کوئی مسلہ وغیرہ پیش آجائے تو تب بھی وہ نئی شروعات کر سکتا ہے ــ
اور اگر کسی کو ایسے ہی نئی شروعات کا دِل کرے تب بھی وہ کر سکتا ہے ــ
لیکن اُسے اپنا پرانا کھاتہ کو استعمال کرنا چھوڑ دینا ہوگا، اگر وہ پرانے کھاتے کو نہیں چھوڑے گا تو پھر وہ جرابی کھاتہ کہلائے گا ــ
اور اُسے اپنے پرانے کھاتے پر (جس کو چھوڑ چکا ہو گا) یہ سانچہ لگانا پڑے گا:
{{سبک دوش}}