ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Wikipedia Asian Month Logo v2-ur.svg

ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ ایک آن لائن ترمیمی دوڑ ہے، جس کا مقصد ايشيا کی ویکیپیڈیا برادریوں کے درمیان میں موجود خلیج کو پاٹنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

ایسا ویکی نویس جو تمام ویکیوں میں سب سے زیادہ مضامین تخليق کرے اسے "ویکیپیڈیا کا ايشيائی سفیر" کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Asia (orthographic projection).svg

اصول

مختصراً : ایشیائی موضوعات پر ایسے نئے مضامین جو کم از کم 3000 بائٹ اور 300 الفاظ پر مشتمل ہوں اور نومبر 2018ء میں بنے ہوں۔

مذکورہ اجمال کی تفصیل:

  1. مضامین تازہ تحریر شدہ ہوں یعنی جنہیں 1 نومبر 2018 0:00ء تا 30 نومبر 2018 23:59 (م ع و) کے درمیان میں تحریر کیا گیا ہو۔
  2. مضامین کم از کم 3،000 بائٹ اور تقریباً 300 الفاظ پر مشتمل ہوں۔
  3. مضامین قابل ذکر موضوعات پر ہوں اور معیاری ہوں۔
  4. مضامین مناسب حوالہ جات سے مزین اور مشکوک یا متنازع مواد سے عاری اور قابل تصدیق معلومات کے حامل ہوں۔
  5. مکمل طور پر مشینی ترجمہ پر مشتمل مضامین ناقابل قبول ہونگے۔
  6. مضامین فہرست کی شکل میں نہ ہوں۔
  7. ایسی فہرست قابل قبول ہے جو سہولت کی غرض سے بنائی گئی ہو (یہ اختیار محض منتخب مضامین کے لیے ہے)
  8. مضامین پر از معلومات ہوں۔
  9. مضامین محض ایشیائی ممالک اور علاقوں سے متعلق ہوں (مضمون نویس صارف اپنے ملک سے متعلق موضوعات پر نہ لکھے مثلاً، بھارتی صارفین بھارت سے متعلق مضامین تحریر نہ کریں۔)

ناظمین

اندراج

اپنے کام کا اندراج کیسے کریں

اگر آپ نے یکم نومبر 2018ء تا 30 نومبر 2018ء کے درمیان میں کوئی مضمون اردو ویکیپیڈیا پر لکھ کر شائع کیا ہے، جو براعظم ایشیا سے متعلق کسی بھی موضوع پر ہے، اس کا حجم 3000 بائٹ ہے اور اس میں حوالہ جات و خانہ معلومات کے علاوہ، 300 الفاظ (کم از کم) ہیں، تو آپ یہاں پر کلک کریں اور submit پر کلک کر کے اپنے مضمون (جس صارف نے مضمون شروع کیا، وہ ہی اندراج کر سکتا ہے دوسرے کا مضمون آپ کے نام سے، یا آپ کا مضمون کسی دوسرے صارف سے یہاں درج نہیں ہو سکے گا) کا نام لکھیں اور نیکسٹ پر کلک کریں، اگر آپ کا مضمون متعلقہ شرائط پر پورا اتر رہا ہے۔ تو تب ہی نیچے نیکسٹ پر کلک کر پائیں گے۔ یوں آپ کے کام کا اندراج ہو جائے گا۔

گزشتہ مسابقے