مندرجات کا رخ کریں

وی لاگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وی لاگ یا ویلاگ (انگریزی: vlog) ایک قسم کا بلاگ ہے میں تحریری لفظوں سے کہیں زیادہ گویائی اور مناظر کی پیش کشی پر زور ہوتا ہے۔ اس طرح سے یہ عام ویب سائٹوں یا بلاگوں سے مختلف ہے، کیوں کہ اس میں زور ویڈیو پر ہوتا ہے۔ اسے ویب ٹیلی ویژن کی ایک قسم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وی لاگ کے اندراجات میں ویڈیو کا ادخال اور اس کی کوڈ بندی یا پھر ویڈیو کے ربط کا چسپاں کیا جانا شامل ہے۔ ویڈیو بندی کے اس ذریعے میں متصلًا آواز، موسیقی، تصاویر، اینی میشن یا پھر میٹا ڈاٹا کا بھی سہارا لیا جاتا ہے۔ وی لاگ کے اندراجات یا تو ایک ہی وقت اور ایک ہی کوشش میں بنائی اور پیش کی جاتی ہیں یا پھر یہ کئی حصوں میں منقسم ہو سکتی ہیں۔ کئی بار جدا گانہ طور پر موجود مختصر ویڈیوؤں جمع کیا جاتا ہے یا پھر عند الضرورت ایک ویڈیو سے مناظر، آواز، متن وغیرہ اقتباس کے طور پر لے کر دوسرے ویڈیوؤں میں شامل کر لیے جاتے ہیں۔ وی لاگ کا زمرہ بہ طور خاص مقبول عام ویڈیو عام کرنے والے پلیٹ فارم یوٹیوب پر کثرت سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

2019ء میں یوٹیوب پر لوگان پال سب سے مقبول وی لاگر رہے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]