ٹنڈو فضل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹنڈو فضل (اُچار: ٹنڈو فضل، سندھی: ٽنڊو فضل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد کے حيدرآباد بہراڑی تعلقے میں ایک یونین کاؤنسل ہے۔ اس یونین کاؤنسل کی آبادی 2011 میں اندازے مطابق 27 ہزار۔

حیدرآباد سے شیخ بھرکیو روڈ پر آئیں تو وہاں سے ایک لنک روڈ نکلتا ہے جو آپ کو ان تاریخی آثار تک لے آتا ہے، ان آثار قدیمہ کو مختلف ناموں سے پُکارا جاتا ہے، جیسے ’ٹنڈو فضل‘، ’ہنگورانی ماڑیوں‘ اور ’دھورا ہنگورا‘۔

تحفتہ الکرام‘ کے مصنف میر علی شیر قانع رقم طراز ہیں، "یہ مشہور قصبہ ہے جہاں مٹیاری کے سادات کے کئی خاندان آباد ہیں۔ یہاں کے سید ہارون، سید شیر یزدان، سید الہیار، درویش ذکریا مشہور عالم اور بُزرگ ہیں۔"