پالتو چٹان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیٹ راک ایک جمع کرنے والا کھلونا، جس کو 1975 میں اشتہارات بنانے والیکمپنی کے عہدہ دار گیری ڈہل نے بنایا تھا۔ پتھروں کو خاص طور سے تار کردہ گتے کے ڈبوں میں پیک کیا گیا تھا سوراخوں کی مد سے ہوا کی آمد و رفت کا راستہ رکھا گیا تھا، پالتو جانوروں کو لیجانے والی گاڑی کی نقل کرتے ہوئے بھوسے کا بستر بھی بنایا گیا۔ [1] دسمبر 1975 کے کرسمس سیزن کے دوران فروخت میں تھوڑے سے اضافے کے بعد یہ رجحان تقریباً چھ ماہ تک جاری رہا۔[2] البتہ فروری 1976 تک انھیں کم فروخت کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا،، ڈاہل نے10لاکھ سے زائد پے ھر 4 ڈالر کے حساب سے پالتو پتھر فروخت کیے اور ایک کروڑ پتی بن گیا۔ [3]

اپنے پیسوں سے، ڈہل نے کیلیفورنیا کے شہر لاس گیٹوس میں "کیری نیشنز" (بنیاد پرست مزاج کے وکیل کیری نیشن کے حوالے سے) کے نام سے ایک بار کھولا۔ ڈاہل اشتہارات میں کام کرتا رہا۔ تاہم، اس نے برسوں تک انٹرویوز سے گریز کیا۔ اس نے کہا ہے کہ یہ اس لیے تھا کہ "وکوز کے ایک گروپ" نے اسے قانونی چارہ جوئی اور دھمکیوں سے ہراساں کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Bathroom Reader's Institution، مدیر (September 1999)۔ "The Latest Thing"۔ Uncle John's Legendary Lost Bathroom Reader۔ Portable Press۔ صفحہ: 373۔ ISBN 1-879682-74-5 
  2. "دوست نہیں پتھر پالیں"۔ fruit-chat.com۔ 2024-02-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2024 
  3. James Stuart Olson (1999)۔ Historical Dictionary of the 1970s۔ Greenwood Publishing Group۔ صفحہ: 284۔ ISBN 9780313305436