پاکستانی ادب (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیرسعیدہ گزدر
فہمیدہ ریاض
مجاہد علی
شعبہاردو ادب
ملک پاکستان
مقام اشاعتکراچی
زباناردو

پاکستانی ادب کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ تھا جس کا اجرا نومبر 1974ء میں ہوا۔ یہ ایک ترقی پسند جریدہ تھا۔ اس جریدے کے مدیران سعیدہ گزدر، فہمیدہ ریاض اور مجاہد علی تھے۔[1]

اس پرچے کے پہلے شمارے میں اس کی پالیسی ان الفاظ میں بیان کی گئی تھی:

ہم کیا چاہتے ہیں؟ وہی جو پاکستان کا ہر محبِ وطن چاہتا ہے یعنی ایسا ادب جو زندگی کا ترجمان اور نقاد ہو۔ البتہ زندگی وہ بھی ہے جس کے شجرِ حیات میں حسن کے پھول کھلتے ہیں اور وہ جو آکاس بیل کی طرح میوہ دار درختوں کا رس چوس لیتی ہے۔ پاکستانی ادب ان تمام روشن خیال ادیبوں، فنکاروں اور دانشوروں کی تخلیقات کا خیر مقدم کرے گا جن کی تحریروں سے پیار کی خوشبو آتی ہو۔ پاکستانی ادب بھی نظریاتی جنگ میں غیر جانبدار نہیں ہے البتہ اس کی وابستگی عوام سے ہے۔[1]

پاکستانی ادب ایک نظریاتی جریدہ تھا، اس نے بحث و نظر کا اچھا معیار پیش کیا لیکن یہ جریدہ زیادہ عرصہ تک جاری نہ رہ سکا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ص 400، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء