پاکستان ہاکی فیڈریشن
ظاہری ہیئت
| مخفف | پی ایچ ایف |
|---|---|
| قیام | 1948 |
| صدر دفاتر | لاہور, پاکستان |
صدر | |
| ویب گاہ | [1] |
1948ء میں اس فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔ یہ ادارہ ملک میں ہاکی کے کھیل کو منظم و مربوط بنانے کا ذمہ دار ہے۔ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شب اور آغا خان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام بھی فیڈریشن کرتی ہے۔ تاکہ میں ملک میں اچھے اچھے کھلاڑی پیدا کیے جاسکیں۔ فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کو بیرونی ممالک بھیجنے کا بھی انتظام کرتی ہے۔ ملک میں ہاکی کے قومی کھیل کو مقبول بنانے کے لیے فیڈریشن کے عہدہ داروں مثلاً ائیر مارشل نور خان، بریگیڈیر حمیدی اور منظور عاطف جیسے مخلص اشخاص نے حصہ لیا۔ اگست 1997 میں انتخابات کے تحت اختر رسول کو متفقہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنایا گیا۔ جب کہ سیدہ شہلا رضا آج کل فیڈریشن کی صدر ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]زمرہ جات:
- Pages using infobox mapframe with missing coordinates
- پاکستان ہاکی فیڈریشن
- 1948ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- پاکستان کی قومی علامات
- پاکستان میں 1948ء کی تاسیسات
- پاکستان میں غیر منافع بخش تنظیمیں
- پاکستان میں فیلڈ ہاکی
- 1948ء میں قائم ہونے والی کھیلوں کی تنظیمیں
- پاکستان میں کھیلوں کے انتظامی ادارے
- ہاکی کی تنظیمیں
- اسلام آباد میں کھیل
- اسلام آباد کی تنظیمیں