مندرجات کا رخ کریں

پروڈیوسر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پروڈیوسر یا پیش کنندہ (انگریزی:Producer) کوئی ایک شخص یا ایک سے زیادہ اشخاص ہو سکتے ہیں جو انفرادی یا اجتماعی طور پر پیشہ کے لحاظ سے کسی مرافقہ کے ملازم یا آزادہنرمندکے طور پر ٹی وی یا فلم کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو(منظرہ)کی تیاری کے تمام مراحل کی نگرانی اور دیکھ بھال کرتاہے قبل اس کے کہ یہ منظرہ ایسے شخص یا ادارے کو پیش کی جائے جس نے طے شدہ معیار کے مطابق ان منظرہ کی تیاری و تکمیل کے لیے مالیات فراہم کی ہوں۔ عام طور پر پروڈیوسر کو دو لحاظ سے تقسیم کیاجاسکتاہے اول۔ پیش کنندہ برائے ٹیلی ویژن دوم۔ پیش کنندہ برائے فلم

پروڈیوسر برائے ٹیلی ویژن

[ترمیم]

اصلی طور پر پیش کنندہ کے ذمہ ایک سے زائد کام ہوتے ہیں تاہم بعض پیش کنندہ صرف ایک بنیادی اور اہم کام اپنے ذمے لیتے ہیں اور صرف نئے منظرہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں اور ان کو عملی شکل دے کر بعیدنماپر نشر کے لیے پیش کرتے ہیں۔ تاہم ان کی قبولیت کے بعد پیشش کنندہ کی توجہ کاروباری معاملات، میزانیہ اور معاہدوں پر مرکوز رہتی ہے۔ جبکہ بعض پیش کنندہ کی مصروفیت کا یہ عالم ہوتاہے کہ وہ کسی بھی منظرہ پر کام کے دوران روزبروز ہونے والے کارروائی میں حصہ لیتے ہیں اور منظرہ کو عکس بند کرنے کے لیے مکالمے، مناظر کشی، اداکاروں کا انتخاب اور ہدائتکاری تک کی نگرانی اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کسی بھی بعیدنما کی نشریات کے لیے کئی طرح کے اور ایک سے زائد پیش کنندہ ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر کسی بھی منظرہ کا ایک ہی پیش کنندہ ہوتاہے جو میزانیہ اور زمانی جدول مرتب کرنے کا کام انجام دیتاہے تاہم دورحاضر کے جدید بعیدنما پر عموما ایک ہی شخص پیش کنندہ اور مسودہ نویسی کے فرائض ادا کرتاہے۔

پروڈیوسر برائے فلم

[ترمیم]

فلم کا پیش کنندہ بھی بعید نما کے پیش کنندہ کی طرح ایک پیشہ یا ایک عہدہ ہے۔ فلم کا پیش کنندہ بھی بعیدنما کے پیش کنندہ کی طرح امور سر انجام دیتاہے۔ وہ منظرہ کی تیاری کے تمام مراحل کی نگرانی کرتاہے اور بعد ازاں ان منظرہ ہائے کو تقسیم کار کو برائے ملاحظہ پیش کرتاہے۔ ضروری نہیں کہ کوئی پیش کنندہ مجموعی طور پر کسی بھی منظرہ کی تیاری کے تمام مراحل کی نگرانی کرے جیساکہ 2013میں ہالی وڈ میں بننے والی فلموں میں کئی قسم کے پیش کنندہ دیکھنے میں آئے جن کی تعداد دس کے قریب تھی۔ تاہم تمام مراحل کی نگرانی کے لیے رئیس پیش کنندہ( main producer)اپنی ماتحتی میں مزید پیش کنندہ منتخب کرکے مقررکرسکتاہے جو مختلف مراحل کی مخصوص زاوئے سے نگرانی و دیکھ بھال کرتے ہیں اور رئیس پیش کنندہ کی سوچ و تصور کے مطابق منظرہ ہائے کی تیاری میں معاونت کرتے ہیں اور مقام عکس بندی یا دیگر مراحل میں خودکو بطور رئیس پیش کنندہ کے نمائندے کے طور پر موقع پر موجود رکھتے ہیں۔

اصطلاح کی تفہیمی وضاحت

[ترمیم]

ماضی میں بعیدنما پر پیش کنندہ کی ذمہ داری وفرائض میں شامل تھاکہ وہ منظرہ ہائے کی تکمیل و تیاری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتا رہے لیکن حالیہ دنوں میں اکثر اوقات بعیدنما پر اور فلم کے لیے ان امور کی انجام دہی کے لیے پیش کنندہ متصل(Line producer)کا عہدہ تخلیق کیاگیاہے۔ ممکنہ طور پر پیش کنندہ متصل میزانیہ کا انتظام انصرام کرنے کے ساتھ ساتھ عکس بندی سمیت تمام مراحل کی زمانی جدول مرتب کرتاہے جبکہ پیش کنندہ تنفیذی( Executive Producer) مالیات کے دستیابی کے اعتبار سے فلم سازی کے جملہ امور کی نگرانی کرتاہے، پیش کنندہ تنفیذی کا پیش کنندہ متصل سے براہ راست رابطہ رہتاہے اور وہ مرحلہ بہ مرحلہ تقسیم کاروں، مالیات فراہم کرنے والے اداروں و مرافقہ ہائے کو فلم کی تیاری سے آگاہ کرتارہتاہے۔ تاہم کسی منظرہ کی فہرست عوامل (Credits) پر موجود پیش کنندہ یا پیش کنندہ تنفیذی کے نام سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ انھوں نے اس فلم یا منظرہ کی تکمیل و تیاری میں کس قدر حصہ لیاہے یا دوسرے لفظوں ان کی حصہ داری مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ چونکہ فلم یا منظرہ کی تیاری ایک متحرک عمل ہے اس لحاظ سے ذمہ داریوں میں اضافہ یا تبدیلی ہو سکتی ہے اور فہرست عوامل میں مندرج پیش کنندہ شخص کا نام ممکن ہے کہ رجعی طور پر آراستہ کیا گیا۔ مثال کے طور پر ایک شخص کو بطور پیش کنندہ متصل بھرتی کرکے ذمہ داری سونپی گئی ہو لیکن بعد ازاں اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسے بطور پیش کنندہ تنفیذی کے فرائض بھی سونپے گئے ہوں اور منظرہ کی فہرست عوامل پراس کا نام صرف بطور پیش کنندہ تنفیذی کے موجود ہو سکتاہے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔