مندرجات کا رخ کریں

پڑھنے کی اہلیت میں کمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پڑھنے کی اہلیت میں کمی (ڈسلیکسیا)
دیگر نامپڑھنے میں مشکل کا عارضہ، لفظ کوری
اوپن ڈلیکسیاکے لئے لکھائی/خط کی ایک مثال جو ڈسلیکسیا کی وجہ سے پڑھنے میں مشکلات کو دور کرنے میں مددگارہوتی ہے [1]
تخصصعلم العصبیات, علم الاطفال
علاماتپڑھنے میں دشواری[2]
عمومی ہدفاسکول جانے کی عمر[3]
سببجینیاتی اور ماحولیاتی عوامل[3]
قابل تشویشخاندانی تاریخ, توجہ کی کمی کی بیش فعالیت کی خرابی[4]
تشخیصی طریقہسلسلہ وار یاد رکھنے کی صلاحیت, ہجے, بصارت اور پڑھنے کا امتحان[5]
تفریقی تشخیصسماعت یا بینائی,میں مسائل ناکافی/تدریس[3]
معالجی تدابیرتدریسی طریقوں کو موزوں بنانا [2]
تعدد3–7فی صد[3][6]

ڈسلیکسیا ، جسے پڑھنے کی خرابی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، عام ذہانت کے باوجود پڑھنے میں دشواری اس کی خصوصیت ہے ۔ [2] [7] مختلف لوگ مختلف درجے پر متاثر ہوتے ہیں۔ [4] مسائل میں الفاظ کے ہجے کرنے میں مشکلات، جلدی سے پڑھنا، الفاظ لکھنے، بلند آواز میں پڑھنا، الفاظ کو بلند آواز سے پڑھتے وقت الفاظ کا تلفظ کرنا ، اسے ذہن میں دوہرانا ,میں اور جو پڑھا جاتا ہے اسے سمجھنے میں مشکلات کا سامنا شامل ہو سکتے ہیں۔ [4] [8] اکثر ان مشکلات کا پتہ سب سے پہلے اسکول میں چلتا ہے۔ [3] جب کوئی پڑھنے والا اپنی پڑھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے، تو اسے "ایلیکسیا" کہا جاتا ہے۔ [4] مشکلات غیر ارادی ہیں،اس عارضے میں مبتلا افراد میں سیکھنے کی خواہش معمول کی مطابق ہوتی ہے۔ [4] ڈسلیکسیا کے شکار افراد میں توجہ کی کمی،بیش فعالی کی خرابی (ADHD)، زبان سیکھنے کی خرابی اور نمبروں کی شناخت کی مشکلات، کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ [3] [9] [10]

خیال کیا جاتا ہے کہ ڈسلیکسیا جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے باہمی تعامل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ معاملات خاندانوں میں موروثی طور پر چلتے ہیں۔ [4] جو ڈسلیکسیا دماغی تکلیف دہ چوٹ ، فالج یا یا داشت کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اسے "حاصل شدہ ڈسلیکسیا" کہا جاتا ہے۔ [2] ڈسلیکسیابنیادی طور پر دماغ کی زبان کو سمجھنے کے عمل کے مسائل ہیں۔ [4] ڈسلیکسیا کی تشخیص یادداشت، بصارت، ہجے اور پڑھنے کی مہارتوں کے ٹیسٹوں کی ایک سیریز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ [5] ڈسلیکسیا اس پڑھنے میں دشواریوں سے الگ ہے جو سماعت یا بصارت کے مسائل یا ناکافی تعلیم یا سیکھنے کے مواقع کی وجہ سے ہوتی ہے۔ [3]

علاج میں کسی فرد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تدریسی طریقوں کو موزوں کرنا شامل ہے۔ [2] بنیادی مسئلہ کا علاج نہ کرنے کے باوجود ، یہ علامات کے درجہ یا اثر کو کم کر سکتا ہے۔ [11] بصارت کو بنیاد بنانے والے علاج موثر نہیں ہیں۔ [12] ڈسلیکسیا سیکھنے کی سب سے عام معذوری ہے اور دنیا کے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ [13] یہ 3–7فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے، [6] تاہم، عام آبادی کے 20فیصد میں کچھ حد تک علامات ہو سکتی ہیں۔ [14] جب کہ ڈیسلیکسیا کی تشخیص اکثر مردوں میں ہوتی ہے، [3] یہ تجویز کیا گیا ہے کہ یہ مردوں اور عورتوں کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔ [13] کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیسلیکسیا کو سیکھنے کے ایک مختلف طریقے کے طور پر بہترین سمجھا جانا چاہیے، اس کے فوائد اور نقصانات دونوں ہیں۔ [15] [16]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Renske de Leeuw (Dec 2010). "Special Font For Dyslexia?" (PDF) (بزبان انگریزی وولندیزی). University of Twente: 32. Archived (PDF) from the original on 2011-11-01. {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (help)
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "Dyslexia Information Page"۔ National Institute of Neurological Disorders and Stroke۔ 2 نومبر 2018۔ 4 اکتوبر 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Robin L. Peterson؛ Bruce F. Pennington (مئی 2012)۔ "Developmental dyslexia"۔ Lancet۔ ج 379 شمارہ 9830: 1997–2007۔ DOI:10.1016/S0140-6736(12)60198-6۔ PMC:3465717۔ PMID:22513218
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "What are reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 1 دسمبر 2016۔ 9 جولائی 2019 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
  5. ^ ا ب "How are reading disorders diagnosed?"۔ National Institutes of Health۔ 2 اپریل 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2015
  6. ^ ا ب J. J. Sandra Kooij (2013)۔ Adult ADHD diagnostic assessment and treatment (3rd ایڈیشن)۔ London: Springer۔ ص 83۔ ISBN:9781447141389۔ 30 اپریل 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  7. ^ Jump up to:a b c d e "Dyslexia Information Page"National Institute of Neurological Disorders and StrokeArchived. Retrieved 15 July 2020
  8. "What are the symptoms of reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 1 دسمبر 2016۔ 2019-07-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-15
  9. ^ Jump up to:a b Adult ADHD diagnostic assessment and treatmentISBN9781447141389Archived
  10. ^ "Perspectives on dyslexia "doi10.1093/pch/11.9.581PMC2528651PMID19030329
  11. "What are common treatments for reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-15
  12. PMC4938414PMID27392128^ "CATALISE: A Multinational and Multidisciplinary Delphi Consensus Study. Identifying Language Impairments in Children"Bibcodedoi10.1371/journal.pone.0158753
  13. ^ ا ب Umphred, Darcy Ann؛ Lazaro, Rolando T.؛ Roller, Margaret؛ Burton, Gordon (2013)۔ Neurological Rehabilitation۔ Elsevier Health Sciences۔ ص 383۔ ISBN:978-0-323-26649-9۔ 9 جنوری 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  14. "How many people are affected by/at risk for reading disorders?"۔ National Institutes of Health۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-15
  15. ^ "How many people are affected by/at risk for reading disorders?"Archived. Retrieved 15 March 2015
  16. Schneps Mathew (اگست 2014)۔ "The Advantages of Dyslexia"۔ ScientificAmerican.com۔ Scientific American۔ 2016-08-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-10