پہیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پہیہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ایک قدیم تین پہیوں والی سائیکل

پہیا گول دائرے کی طرز کا آلہ ہے جو ایکسل یا دھرے پر گھومتا ہے جو اس کے مرکز میں نصب ہوتا ہے، اس طرح پہیا گھومنے پر مادے کی ایک مقام سے دوسرے مقام تک حرکت یا ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف بھاری بھر کم مادے کی ترسیل بلکہ مشین یا آلہ ثقیل میں مشقت کو بھی واضع طور پر کم کر دیتا ہے۔ پہیا کی عام مثالیں وزن ڈھونے والے اطلاقیوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ایک پہیا جو مجموعی طور پر ایکسل یا دھرے کے ساتھ شمار ہوتا ہے گھومنے کی وجہ سے مادے کی حرکت کو سطحی رگڑ کم کر کے سہل بناتا ہے۔ ایک پہیا کو حرکت کے لیے طبیعی تصادم یا متحرک کی ضرورت ہوتی ہے، جو اس کے دھرے پر کشش ثقل کی وجہ سے یا پھر بیرونی قوت کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ عام طور پر پہیا کی اصطلاح مخصوس دائرے کے طرز کے آلے کے علاوہ کسی بھی گول جسم جو گھومنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، جیسے کہ کشتی کا پہیا، گاڑی کا سٹئیرنگ یا ہوائی پہیے۔

ایوان عکس[ترمیم]