پیعیمونتے
پیعیمونتے | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | تورین (ٹیورن) |
صدر علاقہ | مرچیدیز بریزو (Mercedes Bresso) |
صوبوں کی تعداد | 8 |
کمونے کی تعداد | 1,206 |
رقبہ | 25,399 مربع کلومیٹر (دوسرا ۔ 8.4 فیصد) |
آبادی | 4,341,733 (چھٹا ۔ 7.4 فیصد) |
علامت | |
فائل:Piemonte-Stemma.png |
پیعیمونتے (انگریزی: Piedmont) (اطالوی: پیعیمونتے Piemonte) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، علاقہ کی آبادی لگ بھگ تنتالیس لاکھ اور رقبہ 25,399 مربع کلو میٹر ہے۔ علاقائی دار الحکومت تورین ہے اور مقامی زبان پیعیمونتیزے (Piedmontese) ہے۔ علاقہ تین اطراف سے کوہ الپس (Alps mountain range) کے پہاڑی سلسلہ سے گھرا ہوا ہے، جہاں سے اٹلی کا سب سے بڑا دریا، دریائے پوہ (Po River) نکلتا ہے۔ علاقہ کے مغربی سرحد فرانس سے ملتی ہے اور شمالی سرحد سوئزرلینڈ سے جبکہ شمال مغرب میں اطالوی علاقہ وادی آوستہ، مشرق میں لومباردیہ، جنوب مشرق میں ایمیلیارومانیا اور جنوب میں لیگوریا واقع ہیں۔ تقریباً 7.6 فیصد علاقہ کو محفوظ شدہ قدرتی ماحول قرار دیا گیا ہے جہاں اٹلی کے 56 قومی یا نیشنل پارک واقع ہیں جن میں سے سب سے مشہور گران پارادیزو (Gran Paradiso) ہے۔
علاقہ کی صوبائی تقسیم
[ترمیم]علاقہ کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2005ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونی |
---|---|---|---|---|
1 | آلیساندریہ (Alessandria) | 429,080 | 3,560 | 190 |
2 | آستی (Asti) | 206,265 | 1,504 | 118 |
3 | بیعیلہ (بیئلا) | 186,960 | 913 | 82 |
4 | کونیو (کونیو) | 556,359 | 6,903 | 250 |
5 | نووارا (نووارا) | 343,097 | 1,339 | 88 |
6 | تورین (ٹیورن) | 2,121,233 | 6,821 | 315 |
7 | وربانو کوزیو اوسولا (صوبہ ویربانو-کوزیو-اوسولا) | 158,941 | 2,255 | 77 |
8 | ورچیلی (ویرچیلی) | 176,829 | 2,088 | 86 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
طرز آبادی
[ترمیم]تورین اور گردونواع کی آبادی پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اٹلی کی جنوبی علاقوں میں سے ہجرت کر کے آنے والوں کی وجہ سے بڑی تیزی سی بڑھی اور آج یہاں کی آبادی لگ بھگ بیس لاکھ ہے۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 231,611 غیر ملکی مہاجر آباد ہیں جو کل آبادی کا 5.3 فیصد ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | تورین (ٹیورن) | 900,608 | صوبہ |
2 | نووارا (نووارا) | 102,817 | صوبہ |
3 | آلیساندریہ (Alessandria) | 91,593 | صوبہ |
4 | آستی (Asti) | 73,734 | صوبہ |
5 | مونکلیاری (Moncalieri) | 55,983 | کمونے |
6 | کونیو (کونیو) | 54,817 | صوبہ |
7 | ریوولی (Rivoli) | 50,213 | کمونے |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
اقتصادیات
[ترمیم]میدانی علاقہ ذرخیز ہے جہاں گندم، چاول، مکئی اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے انگور کاشت کیے جاتے ہیں۔ علاقہ اپنی شرابوں کی پیداوار کے لیے خاصی شہرت رکھتا ہے اور یہاں مشہور زمانہ شرابیں باربیرا، بارولو، بارباریسکو اور موسکاتو کے ساتھ ساتھ دیگر قدرے غیر مشہور اقسام مثلاً دولچیتو، فریعیزا، گرینولینو اور براکیتو تیار کی جاتی ہیں۔ اہم صنعتی علاقوں میں تورین کا صنعتی علاقہ ہے جو فیٹ (FIAT automobile works) کا گھر ہے۔ صوبہ بیعیلہ (بیئلا) میں ٹشو اور سلک تیار کیے جاتے ہیں۔ اٹلی کی مشہور بنکار اور بیمہ کمپنی سان پاؤلو آئی ایم آئی (Sanpaolo IMI) کا مرکز تورین میں واقع ہے۔
تصاویر
[ترمیم]-
آچیلیو -
آکوعیی تیرمے -
آستی -
بیعیلہ -
عیزولہ سان جولیو -
ماکونیاگا -
تورین -
وربانیہ
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]حکومتی ادارے
[ترمیم]- علاقہ پیعیمونتے۔ باضابطہ ویب گاہ
- کونسیلیو ریجیونالے
- ARPA Piemonteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arpa.piemonte.it (Error: unknown archive URL) (ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی)
خصوصی ویب سائٹیں
[ترمیم]- Giornale del Piemonteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ilgiornaledelpiemonte.com (Error: unknown archive URL) (اخبار۔ روزنامہ)
- پیعیمونتے میگزینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ piemonte-online.com (Error: unknown archive URL)
- La Lingua Piemonteseآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lalinguapiemontese.net (Error: unknown archive URL) (پیعیمونتیز زبان)
- Nòste Rèis (پیعیمونتیز ثقافتی تنظیم)
- Confindustriaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ federpiemonte.org (Error: unknown archive URL) (مصنوعات ساز اداروں کی تنظیم)
- TempoItaliaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tempoitalia.it (Error: unknown archive URL) (موسمی حالات کی ویب گاہ)
سیروسیاحت
[ترمیم]- پیعیمونتے نقشہ جاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ italy-weather-and-maps.com (Error: unknown archive URL)
- گلوبل جغرافیعہ
- پیعیموندو
- پیعیمونتے آن لائن
- پیعیمونتے ویب
- اٹینیراری پیعیمونتےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ itinerari-piemonte.it (Error: unknown archive URL)
- پیعیمونتے تصاویر
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا| لازیو| لیگوریا| لومباردیہ| مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا| سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ| امبریا| وینیتو