چاند میری زمیں پھول میرا وطن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چاند میری زمیں پھول میرا وطن ایک اردو ملی نغمہ ہے۔ شاعر ساقی جاوید۔

نغمے کا متن[ترمیم]

چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن
میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہقاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزدور اس دور کے کوہ کن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے فوجی جواں جرّاتوں کے نشاں
میرے اہلِ قلم عظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا
میرا ایک اک سپاہی ہے خیبر شکن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے دہقاں یونہی ہل چلاتے رہیں
میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن
چاند میری زمیں پھول میرا وطن

متعلقہ مضامین[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔