مندرجات کا رخ کریں

چترال ٹوڈے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ

چترال ٹوڈے ضلع چترال کی تازہ ترین خبروں اور بنیادی معلومات پرمشتمل انگریزی ویب سائٹ ہے۔ جو 21 مارچ 2012 سے قارئین کو باخبر رکھنے میں مصروف ہے۔ وادی چترال سے تعلق صحافی زار عالم خان رضاخیل اس کے ایڈیٹر اور بانی ہیں، اس کی ٹیم میں سینئر صحافی اور معروف کالم نگار شامل ہیں۔

چترال ٹوڈے چترال کی زبان و ادب اور ثقافت کو عالمی دنیا سے متعارف کرنے کے لیے ایک موقع جال ہے جسے زار عالم خان رضاخیل اور اس کے احباب چلاتے ہیں۔ چترال کے مسایل کے حل کے لیے آواز بلند کرنے پر اس موقع جال نے عالمگیر شہرت حاصل کی۔

21 مارچ 2012 کو یوم پاکستان کے موقع پر اس کے انگریزی ورژن کا آغاز کیا گیا۔ 2013 مین ضلع چترال میں انگریزی صحافت کے فروع اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور بہترین رپورٹنگ کے اعتراف میں چترال ٹوڈے کو امریکا کی صحافیوں کی ایک تنظیم انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کی طرف سے ایوارڈ“ کے لیے نامزد کیا گیا۔

کالم نگار و رپورٹر

[ترمیم]
  1. وقار احمد
  2. شفیق الرحمان
  3. سجاد علی شاہ
  4. منیر حسین قاسمی
  5. الحاج محمد خان
  6. جہانزیب خان
  7. گل حماد فاروقی
  8. سید نزیز حسین شاہ
  9. جاوید فاروقی
  10. رحمت عزیز چترالی
  11. کرم الہی


چترال ٹوڈے نے چترال میں انگریزی صحافت کے فروع میں نمایاں کردار ادا کیا ہے چترال ٹوڈے قارئین تک چترال اور وادی کالاش کی خبروں کے ساتھ ساتھ، ملکی اور بین الاقوامی خبریں بھی پہنچاتا ہے۔ تصاویر اور متن پر مشتمل اس کی ویب سائٹ انتہائی دیدہ زیب ہے، اس کا نصب العین مالی مفاد نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار، بنیادی حقوق، زبان و ادب کا فروع اور انسانی حقوق کا فروغ ہے۔ تجربہ کار صحافیوں کا ایک گروپ اس کے لیے خدمات سر انجام دیتا ہے۔ میں چترال میں انگریزی صحافت کے فروع میں نمایاں کردار ادا کرنے زار عالم خان رضاخیل کا نام بھرپور سفارش کے ساتھ حکومت پاکستان کو بھیج رہا ہوں تاکہ وہ زار عالم خان کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تمغہء امتیاز سے نوازے

رحمت عزیز چترالی، شمارندی ساینسدان اور کھوار کلیدی تختہ کے خالق، کھوار اکیڈمی کی ایک قرارداد سے اقتباس[1]’’

.

بیرونی رابطے

[ترمیم]

چترال ٹوڈے

حوالہ جات

[ترمیم]