مندرجات کا رخ کریں

چک 131مراد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چشتیاں شہر کا چک نمر 131 مراد ڈاھرانوالہ سے دس منٹ کی مسافت پر واقع یہ چولستان کی سرزمین پر واقع ایک خوبصورت گاؤں ہے جس کی آبادی تقریبا 1000 نفوس پر مشتمل ہے، اس خطے کے باقی گاؤں کی طرز پر گاؤں کی مسجد گاؤں کے وسط میں واقع ہے جس کے عین سامنے پینے کے پانی کا تالاب اور کنویں ہیں۔

گاؤں کی دونوں اطراف جانوروں کے پینے اور نہانے والے پانی کے تالاب ہیں۔ لہلہاتی کھتیوں والا یہ گاؤں پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ اس کا مکمل طور پر پینے اور کھیتی باڑی والے پانی کا انحصار نہری پانی پر ہونا ہے۔

جون، جولائی کے دنوں میں یہ صورت حال اس وقت نہایت شدید ہو جاتی ہے جب پینے کا پانی بھی ختم ہوجاتا ہے اور گاؤں کے مکینوں کو پینے کے پانی کے حصول کے لیے دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

اس گاؤں کی اہم فصلوں میں گندم، کپاس، گنا اور چنے کی فصل شامل ہے۔

گاؤں کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مکینوں نے ابھی تک یہاں پاکستانی گاؤں کے روایتی طرز رہن سہن اور ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیا ہے۔

اہم شخشیات

[ترمیم]

چوہدری محمد صدیق

چوہدری اختر علی ارائیں

چوہدری محمد اسلم

چوہدری محمد اقبال

چوہدری محمد تنویر ماجد

قریبی قصبات

[ترمیم]

ڈاھرانوالہ یہ تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولنگر کا ایک مشہور قصبہ ہے:

قریبی چک

[ترمیم]

چک نمبر174مراد ـ چک نمبرمراد169 ـ چک نمبرمراد167 - چک نمبر 206 مراد

چشتیاں شہر کی ویب سائیٹ

[ترمیم]

میرا چشتیاںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ chishtian.110mb.com (Error: unknown archive URL)

چک 131 مراد کی تصاویر

[ترمیم]

تصاویر چک 131 مراد