ڈبلیو تھری سکولز
فائل:W3School website screenshot.png مفت ویب معلومات | |
سائٹ کی قسم | ویب ڈیولپمنٹ پورٹل |
---|---|
مالک | Refsnes Data |
بانی | Refsnes Data |
ویب سائٹ | www |
تجارتی | Yes |
اندراج | درکار برائے فورم |
آغاز | 1999 |
موجودہ حیثیت | فعال |
ڈبلیو تھری اسکولز (انگریزی: W3Schools) ویب ڈیولپمنٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ایک سائٹ ہے، جس میں ویب ڈویلپمنٹ کے مختلف موضوعات ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، پی ایچ پی، ایس کیو ایل، اے ایس پی، جاوا سکرپٹ اور جے کوئری وغیرہ سے متعلق ٹیوٹوریلز، اسباق اور مآخذ موجود ہیں۔
اس سائٹ کا نام ورلڈ وائڈ ویب (World Wide Web) کا مخفف ہے، اس اصطلاح میں موجود تینوں الفاظ کے شروع میں انگریزی کا حرف W موجود ہے، اس طرح یہ حرف ایک ہی اصطلاح میں تین مرتبہ آیا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے اس سائٹ کا نام ڈبلیو 3 رکھا گیا۔[1] یہ سائٹ ریفرینس ڈیٹا (Refsnes Data) ایک نارویجین خاندان کے زیر ملکیت ہے، یہ خاندان ایک سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی چلاتا ہے۔[2]
اس ویب گاہ میں ویب پروگرامنگ کے متعدد گوشوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سے مربوط ماخذی اسباق وغیرہ تیار کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان تمام پروگرامنگ زبانوں کی ہزاروں کوڈ مثالیں دی گئی ہیں اور ایک آن لائن ایڈیٹر دیا گیا ہے۔ اس ایڈیٹر کے ذریعہ ان تمام مثالوں پر تجربہ کیا جا سکتا ہے اور مزید مشقیں کی جا سکتی ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Re: Problems with w3schools.org
- ↑ Quotation: "Hege, Ståle and Jan Egil Refsnes". Source: "About Refsnes Data"—copies of the article at:
W3Schools آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ w3schools.com (Error: unknown archive URL)(Web Archive) · HowPHP آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ howphp.com (Error: unknown archive URL)(). Last checked: 11 May 2010.
بیرونی روابط
[ترمیم]- ڈبلیو تھری اسکولز کی سائٹ - ڈبلیو تھری اسکولز کا ہوم پیج
- ڈبلیو تھری اسکولز کا فورم - ڈبلیو تھری اسکولز کا فورم