جے کوئری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
جے کوئری
JQuery logo text.svg
حقیقی مصنف جان رزیگ
تیار کردہ جے کوئری ٹیم
ابتدائی اشاعت 26 اگست، 2006؛ 10 سال قبل (2006-08-26)
مستحکم اشاعت 1.11.3 (28 اپریل، 2015؛ 2 سال قبل (2015-04-28))

2.1.4 (28 اپریل، 2015؛ 2 سال قبل (2015-04-28))
ارتقائی حالت فعال
پروگرامنگ زبان جاوا سکرپٹ
پلیٹ فارم کراس پلیٹ فارم
حجم
ver gzip prod dev
1.x 31 90.9 266
2.x 27.7 81.6 236
(الف لکمہ)
صنف JavaScript library
اجازت نامہ MIT[1]
ویب سائٹ jquery.com

جے کوئری (انگریزی: jQuery) ایک کراس پلیٹ فارم جاوا سکرپٹ لائبریری ہے جو ایچ ٹی ایم ایل میں کلائنٹ سائڈ سکرپٹنگ کو مزید سادہ کرنے کر لیے تیار کی گئی ہے۔[2] جے کوئری اس وقت جاوا سکرپٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی لائبریری ہے۔[3][4][5] نیز جے کوئری مفت، آزاد مصدر اور ایم آئی ٹی اجازت نامہ کے تحت جاری کی گئی ہے۔[1]

جے کوئری کے اصول و قواعد اس اعتبار سے مرتب کیے گئے ہیں کہ اینیمیشن بنانے، ایوینٹس کا انتظام اور اجیکس اطلاقیوں کو بنانا آسان تر ہوجائے۔ نیز جے کوئری کے ذریعہ ڈویلپرز جاوا سکرپٹ لائبریری کے لیے پلگ انز، طاقتور ڈائنامک ویب صفحات اور اطلاقیے بھی تیار کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ اور نوکیا نے جے کوئری کو اپنے پلیٹ فارمز پر فراہم کر دیا ہے۔[6] مائکروسافٹ نے اے ایس پی ڈاٹ نیٹ اجیکس فریم ورک اور اے ایس پی ڈاٹ نیٹ ایم وی سی فریم ورک میں استعمال کے لیے ویزول سٹوڈیو کے ساتھ اسے بھی شامل کر دیا ہے،[7] جبکہ نوکیا نے اسے ویب رن ٹائم وجیٹ ڈویلپمنٹ کے پلیٹ فارم میں ضم کر رکھا ہے۔[8] نیز جے کوئری میڈیاویکی میں بھی ورژن 1.16 سے استعمال ہو رہی ہے۔[9]

خصوصیات[ترمیم]

جے کوئری کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • ڈوم (DOM) عناصر تک رسائی اور اس میں تبدیلی۔
  • ایونٹس پر بھرپور کنٹرول۔
  • سی ایس ایس میں تبدیلی۔
  • افیکٹس اور اینیمیشنز کی تخلیق۔
  • اجیکس
  • توسیع پذیری بذریعہ پلگ انز
  • جے سن پارسنگ
  • چھوٹے مگر مفید اطلاقیے کی تیاری۔

استعمال[ترمیم]

جے کوئری لائبریری ایک جاوا سکرپٹ فائل ہے جس میں تمام DOM عناصر، ایوینٹس، افیکٹس اور اجیکس کے فنکشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس کو ویب صفحہ میں شامل کرنے کے لیے لوکل مشین پر موجود فائل یا عوامی سرورز پر موجود متعدد فائلوں میں سے کسی ایک فائل سے مربوط کیا جاتا ہے۔ جے کوئری متعدد سی ڈی اینز (CDNs) مثلاً گوگل[10] اور مائکروسافٹ[11] پر موجود ہے۔

مقامی مشین پر موجود فائل سے مربوط کرنے کے لیے:

<script src="jquery.js"></script>

گوگل کے سرور سے مربوط کرنے کے لیے:

<script type="text/javascript" src="http://www.google.com/jsapi"></script>

<script>
google.load("jquery", "1.4.2");
</script

ایچ ٹی ٹی پی کے ذریعہ

<script type="text/javascript" src="//ajax.googleapis.com/ajax/libs/jquery/1.4.2/jquery.min.js"></script>

مائیکروسافٹ کے سرور سے مربوط کرنے کے لیے:

<script src="http://ajax.microsoft.com/ajax/jquery/jquery-1.4.2.min.js" type="text/javascript"></script>

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 "License - jQuery Project". جے کوئری فاؤنڈیشن. اخذ کردہ بتاریخ 2014-07-02. 
  2. "jQuery: The write less, do more, JavaScript library". The jQuery Project. اخذ کردہ بتاریخ 29 April 2010. 
  3. "Usage of JavaScript libraries for websites". اخذ کردہ بتاریخ 2015-07-14. 
  4. "jQuery Usage Statistics". اخذ کردہ بتاریخ 2013-05-17. 
  5. http://libscore.com/#libs
  6. Resig، John (2008-09-28). "jQuery, Microsoft, and Nokia". jQuery Blog. jQuery. اخذ کردہ بتاریخ 2009-01-29. 
  7. Guthrie، Scott (2008-09-28). "jQuery and Microsoft". ScottGu's Blog. اخذ کردہ بتاریخ 2009-01-29. 
  8. "Guarana UI: A jQuery Based UI Library for Nokia WRT". Forum Nokia. اخذ کردہ بتاریخ 2010-03-30. 
  9. "jQuery". MediaWiki. January 19, 2012. اخذ کردہ بتاریخ March 11, 2012. 
  10. "Google Libraries API - Developer's Guide". code.google.com. اخذ کردہ بتاریخ March 11, 2012. 
  11. "Microsoft Ajax Content Delivery Network". ASP.net. Microsoft Corporation. اخذ کردہ بتاریخ June 19, 2012.