ڈورس ڈے
ڈورس ڈے | |
---|---|
(انگریزی میں: Doris Day) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Doris Mary Anne Kappelhoff)[1] |
پیدائش | 3 اپریل 1922ء [2][3][4][5][6][7][8] سنسیناٹی [9][10][6] |
وفات | 13 مئی 2019ء (97 سال)[11][12][6][8][13] |
وجہ وفات | نمونیا |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | سنسیناٹی |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
جماعت | ریپبلکن پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، گلو کارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ریکارڈنگ آرٹسٹ ، ادکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [14][15][16] |
شعبۂ عمل | اداکاری [17]، گلوکاری [17] |
نوکریاں | وارنر بردرز |
اعزازات | |
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2008) گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2007) صدارتی تمغا آزادی (2004) گرامی اعزاز اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
نامزدگیاں | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[18] | |
درستی - ترمیم |
ڈورس ڈے (انگریزی: Doris Day) ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک فلمی اداکارہ تھیں۔ سنہ 50ء اور 60ء کی دہائی میں ان کی اداکاری اور آواز نے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔[19] ڈورس ڈے کی آواز میں موجود مٹھاس کو شہد سے تشبیہ دی جاتی تھی۔ انھیں امریکی تاریخ کی سب سے مشہور اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔[20] ڈورس ڈے نے جتنا عرصہ بھی اداکاری کی، وہ باکس آفس کے لیے دلکشی کا باعث رہیں۔ فلم بین ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے۔ میوزیکل فلم ہو، مزاحیہ اداکاری ہو یا سسپینس تِھرلر، وہ ہر جگہ انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظر آتی تھیں۔ فلموں سے دوری اختیار کرنے کے بعد انھوں نے خود کو جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر لیا تھا۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک ادارہ ”ڈورس ڈے اینیمل فاؤنڈیشن“ بھی قائم کیا تھا۔[19]
فلمی زندگی
[ترمیم]انھوں نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 1947ء میں کیا تھا اور تقریباً 40 فلموں میں کام کیا۔ سنہ 1948ء سے سنہ 1968ء تک کا عرصہ ان کے عروج کا دور تھا۔ "بیڈروم فارس"، "ڈیٹ ٹچ آف منک" اور "پلو ٹاک" جیسی مشہور فلمیں اسی دور کی یادگار ہیں۔ ”پلو ٹاک“ آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی۔[19] ڈورس اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے باوجود کبھی آسکر ایوارڈ تو نہ جیت سکیں لیکن سنہ 2004ء میں انھیں امریکا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز 'صدارتی میڈل آف فریڈم' سے نوازا گیا تھا۔ یہ میڈل سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے انھیں دیا تھا۔ اس کے علاوہ انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا تھا۔[20]
نجی زندگی
[ترمیم]ڈورس ڈے نے چار شادیاں کیں۔ ان کی آخری شادی سنہ 1976ء میں ہوٹلوں کے کاروبار کرنے والے بیری کامڈین سے ہوئی تھی جو سنہ 1981ء تک چلی۔ ڈورس کی پہلی شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ ان کی واحد اولاد ایک بیٹا ہے جو 1942ء میں ان کے پہلے شوہر سے پیدا ہوئے تھے۔ مگر اس کا 2004ء میں انتقال ہو گیا تھا۔[20]
وفات
[ترمیم]13 مئی 2019ء کو دنیا سے کوچ کر گئیں، ان کی عمر 97 برس تھی۔ ان کا انتقال نمونیا کی وجہ سے ہوا۔ ان کی وفات کیلی فورنیا میں واقع ان کے گھر میں ہوئی تھی۔[21]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://web.archive.org/web/20210204122533/https://www.nytimes.com/2019/05/13/obituaries/doris-day-death.html
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118524119 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6k48s01 — بنام: Doris Day — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Doris Day — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/07423b261a574c00a5fbba06c92c7114 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Doris Day — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=7123 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ https://www.nytimes.com/2019/05/13/obituaries/doris-day-death.html
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/day-doris — بنام: Doris Day — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb138930476 — بنام: Doris Day — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118524119 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.nu.nl/film/5889717/amerikaanse-zangeres-en-actrice-doris-day-97-overleden.html
- ↑ https://next.liberation.fr/cinema/2019/05/13/mort-de-doris-day-actrice-pas-si-lisse_1726712
- ↑ GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=kapplehoffd — بنام: Doris Day
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb138930476 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0017294 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/13857891
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0017294 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/3db5dfb1-1b91-4038-8268-ae04d15b6a3e — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ^ ا ب پ "Doris Day, singer and perpetually chaste movie star of the 1950s and '60s, dies at 97"۔ Washington Post
- ^ ا ب پ Lindsey Bahr (13 مئی، 2019)۔ "Beneath wholesome image, Doris Day was an actor of depth"۔ AP NEWS
- ↑ "Actress Doris Day dies aged 97"۔ 13 مئی، 2019 – www.bbc.com سے
- 1922ء کی پیدائشیں
- 3 اپریل کی پیدائشیں
- 2019ء کی وفیات
- 13 مئی کی وفیات
- صدارتی تمغا آزادی کے وصول کنندگان
- گریمی ایوارڈ فاتحین
- اکیڈمی ایوارڈز اعزاز یافتگان برائے بہترین اداکارہ
- 1920ء کی دہائی کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- امریکی پاپ گلوکارائیں
- امریکی فلمی اداکارائیں
- امریکی یاداشت نگار
- امریکی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- بیسویں صدی کی امریکی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- جرمن نژاد امریکی شخصیات
- سنسیناٹی کی اداکارائیں
- کارمل-بائی-دا-سی، کیلیفورنیا کی شخصیات
- کولمبیا ریکارڈز فنکار
- مونٹیری کاؤنٹی، کیلیفورنیا کی شخصیات
- نمونیا سے اموات
- امریکی پاپ گلوکار
- اکیسویں صدی کی امریکی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کی امریکی گلوکارائیں
- کیلیفورنیا کے ریپبلکن
- اوہائیو کے گلوکار
- کیلیفورنیا کے گلوکار
- سنسیناٹی کے موسیقار
- کیلیفورنیا میں نمونیا سے اموات
- عمر کے تنازعات
- امریکی خواتین یاداشت نگار
- امریکی مسیحی سائنس دان