ڈیرا سچا سودا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ڈیرا سچا سودا سکھ مذہب سے علاحدہ ایک فرقے کا نام ہے۔ اس کے رہنما سنت گرمیت رام رحیم سنگھ انسان ہیں۔

سکھ مذہب سے تنازع[ترمیم]

ڈیراسچا سودا اور سکھ مذہب کے درمیان تنازع کا سبب سنت گرمیت رام رحیم سنگھ کا ایک اشتہار ہے جس میں وہ خود کو سکھوں کے دسویں گرو گروگوبند سنگھ، کے انداز میں دکھایا تھا۔ اکال تخت اسے گرو کی اہا نت مانتی ہے۔ تخت نے پنجاب سے ڈیرے بند کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

اس معاملے میں ڈیرہ کے سربراہ نے کئی بار کہا ہے کہ سکھوں کے جذبات مجروح کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لیکن اکال تخت کا کہنا ہے کہ بابا رام رحیم سکھوں سے معافی مانگنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔[1]

شمالی بھارت کے کچھ علاقوں میں ڈیرا کی حاشیہ برداری[ترمیم]

پنجاب و ہریانہ کے کچھ علاقوں میں ڈیرا کے لوگ اپنے مذہبی مراسم سے پہلے مقامی سکھوں کو اطلاع دیتے ہیں۔ نہ دینے کی صورت میں کبھی کبھی تصادم کی نوبت آ جاتی ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]