مندرجات کا رخ کریں

کتے کا کاٹنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک امریکی فوجی محفوظ لباس میں کتے کے خوں خوار حملے سے بچاؤ کی تدبیر کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

کتے کا کاٹنا یا سگ گزیدگی (انگریزی: Dog bite) اس ناخوش گوار تجربے کو کہتے ہیں جس میں کسی انسان کو کوئی کتا اپنے نوکیلے دانتوں سے کاٹ دے۔ یہ دانت کافی تیزی سے انسانوں کو چبھ سکتے ہیں اور اسے خون آلود کر سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ کاٹنے کے بعد خون کے بہاؤ کو روکا جا سکتا ہے، مگر کتا، بلی اور اونٹ جیسے جانوروں کے کاٹنے سے رابیز کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پِٹ بُل جیسے کچھ کتے کی نسل کے جانور انسانوں کے جسم کو بری طرح سے نوچ ڈال سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جسم کے حصے الگ بھی ہو سکتے ہیں [1]اور ہلاکت بھی ممکن ہے۔

کتے کے کاٹنے کے بعد یہ دیکھنے کا موضوع ہے کہ کیا وہ کتا ٹیکا زدہ تھا کہ نہیں۔ مغربی ممالک میں عمومًا کتے ٹیکا زدہ ہوتے ہیں۔ اگر وہ کتا ٹیکا زدہ نہ ہو، جیسا کہ زیادہ تر ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا ہے، تو ایسی صورت میں انسانوں ہی کو رابیز سے بچاؤ کے ٹیکے دیے اتے ہیں۔

کتوں کی تربیت کے ماہرین کے مطابق اگر کتا کاٹنے پر آمادہ ہو، تو بھاگنا بے فائدہ ہے کیوں کہ کتے تیزی سے تعاقب کر کے کاٹ سکتے ہیں۔ اگر کتا سڑک کی آوارہ نسل سے ہے تو اسے کسی پتھر سے یا لکڑی سے ڈرایا جا سکتا ہے۔ پالتو کتے کو ڈرانے کے ساتھ ساتھ عملی دھمکی کے مظاہرے سے بھگایا جا سکتا ہے۔ جب کہ پاگل کتے کو تیزی سے کسی پتھر یا لکڑی سے ختم کر کے ہی اس کے کاٹنے سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]