مندرجات کا رخ کریں

کثیف غیرعامل دھاتی دھماکہ خیز مواد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کثیف غیر عامل دھاتی دھماکا خیز مواد (Dense Inert Metal Explosive or DIME) ایک تجرباتی دھماکا خیز مواد ہے جو امریکا نے 2000ء کے بعد تیار کیا ہے۔ اسے تجرباتی بنیادوں پر 2006ء میں غزہ میں استعمال کیا گیا تھا اور طبی ماہرین کے مطابق اسے 2009ء میں اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر تجرباتی طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے حیاتیاتی نقصانات بہت زیادہ ہیں اور کینسر جیسی موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ اسے غیر عامل اس لیے کہا جاتا ہے کہ ایلومینیم جیسی دھاتوں کے برعکس اس میں استعمال ہونے والی دھات براہ راست دھماکا میں استعمال نہیں ہوتی اور اس وقت کیمیائی طور پر غیر عامل ہوتی ہے۔