کرمانوالہ شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Shrine at Karmanawala Sharif, Okara, Pakistan

حضرت کرمانوالہ شریف: یہ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ سید محمد اسماعیل شاہ بخاری اور باباجی سید میر طیب علی شاہ بخاری کا مزار مبارک ہے جو حضرت کرماں والا شریف کے نام سے مشہور ہے اس کا پرانا نام پکا چک 56/2L ہے یہ جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر رینالہ خورد کی طرف لاہور جانے والی شاہرہ پر واقع ہے مزار کو پہلے آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالا شریف کہا جاتا تھا درگاہ کے ساتھ ایک جامع مسجد بھی ہے دونوں کی تعمیر سید محمد علی شاہ نقشبندی کی نگرانی میں ہوئی اور یہ ان کے مرشد و والد سید محمد اسماعیل علی شاہ نقشبندی صاحب (وفات27رمضان 1387ھ ) کے اعزاز میں کی گئی جن کو ان کے مرید ادب سے حضرت صاحب پاک کرماں والے کہتے ہیں۔ اس آستانہ عالیہ کو دوبارہ تعمیر سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والے کے پوتے باباجی سید میر طیب علی شاہ نے کروایا باباجی سید میر طیب علی شاہ کرماں والا شریف کے دوسرے سجادہ نشین تھے جن کا مزار بھی وہیں موجود ہے۔ سید محمد اسماعیل شاہ بخاری ولی کامل اور روحانی طبیب تھے۔ سید محمد علی شاہ بخاری سجادہ نشین اول اور سید عثمان علی شاہ بخاری بھی اپنے والد گرامی کی طرح ولی کامل تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]