کرہ برفانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کریوسفیئر اور اس کے بڑے اجزاء کا جائزہ

کرہ برفانی یا کرائیوسفیئر ( یونانی κρύος سے کریوس ، "ٹھنڈا"، "ٹھنڈ" یا "برف" اور σφαῖρα اسفیرا ، "گلوب، گیند" ) زمین کی سطح کے ان حصوں کے لیے ایک ہمہ گیر اصطلاح ہے جہاں پانی ٹھوس شکل میں ہے، بشمول سمندری برف، جھیل کی برف، دریائی برف، برف کی تہ، گلیشیئرز، برف کے ڈھکن، برف کی چادریں اور منجمد زمین (جس میں پرما فراسٹ شامل ہے)۔ اس طرح، یہ کرہ آبی کے ساتھ ایک وسیع ارتباط overlap ہے۔ کرہ برفانی عالمی آب و ہوا کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہے جس میں سطحی توانائی اور نمی کے بہاؤ، بادلوں، باراندگی ، آبیات ، ماحول اور سمندری گردش پر اس کے اثر و رسوخ کے ذریعے اہم روابط اور تاثرات پیدا ہوتے ہیں۔

ان تاثرات کے عمل کے ذریعے، کرہ برفانی عالمی آب و ہوا اور عالمی تبدیلیوں کے لیے موسمیاتی ماڈل کے جواب میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ زمین کی سطح تقریباً 10فیصد برف سے ڈھکی ہوئی ہے، لیکن یہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ [1] اصطلاح، ڈی۔گلیشی ایشن Deglaciation کرہ برفانی کریوسفرک کی خصوصیات کی پسپائی کو بیان کرتی ہے۔

  1. "Global Ice Viewer – Climate Change: Vital Signs of the Planet"۔ climate.nasa.gov۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2021