کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم
مصنفمحمد علی تھانوی
اصل عنوانکشاف اصطلاحات الفنون و العلوم
ملکبارہویں صدی ہجری کا بھارت
زبانعربی
موضوععلوم و فنون کی اصطلاحات و تعریفات

کتاب کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم متداول علوم و فنون میں استعمال ہونے والی اصطلاحات اور ان کے تعارف پر مشتمل ہے، جسے ایک ہندوستانی عالم محمد علی تھانوی نے تصنیف کیا۔

سنہ تالیف[ترمیم]

مصنف اس کتاب کی تالیف سے 1158ھ میں فارغ ہوئے۔

زبان[ترمیم]

تھانوی نے اس کتاب کو عربی زبان میں تحریر کیا ہے، تاہم بعض عبارتیں فارسی میں بھی قلمبند کی ہیں۔

طباعت[ترمیم]

اس کتاب کا مکمل عربی نسخہ موسوعہ کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم کے نام سے شائع ہوا، جس میں توفیق العجم اور علی دحروج نے متن کی تحقیق کی، جبکہ عبد اللہ خالدی فارسی سے عربی متن کی منتقلی اور جارج زینانی انگریزی و فرانسیسی زبانوں میں کتاب کی منتقلی کے ذمہ دار رہے۔

حوالہ جات[ترمیم]