کنول وہاب
کنول وہاب | |
---|---|
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی | |
مدت منصب 29 مئی 2013 – 22 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1964ء (60 سال) ملتان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، سماجی کارکن |
درستی - ترمیم |
کنول نعمان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو اب سیاست دان ہیں، مئی 2013ء سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہی ہیں۔
پیدائش و ابتدائی زندگی
[ترمیم]ان کی پیدائش یکم جنوری 1964ء کو ملتان میں ہوئی۔[1][2] انھوں نے 1983ء میں ملتان سے ویمن ڈگری کالج سے ہائی اسکول کی سطح کی تعلیم مکمل کی۔[1]
سیاست
[ترمیم]انھوں نے 2008ء میں سیاست میں شمولیت اختیار کی۔
وہ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔ مئی 2018ء میں، انھوں نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے استعفا دے دیا۔
موت کی افواہ
[ترمیم]یکم فروری 2016ء کو، کنول وہاب کی موت کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس وقت، کنول کی حالت تشویشناک تھی اور وہ دماغی نکسیر سے صحت یاب ہو کر انتہائی نگہداشت میں تھیں۔ 5 اپریل 2016ء کو، وہ 65 دن کی عدم موجودگی کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں واپس آگئیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "PML-N MPA Kanwal Nauman passes away"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2018-03-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-11
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-08-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-10
- 1964ء کی پیدائشیں
- 1 جنوری کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی خواتین سیاست دان
- خواتین ارکان پنجاب صوبائی اسمبلی
- پنجاب ارکان صوبائی اسمبلی 2013ء تا 2018ء
- پاکستانی سماجی کارکن
- پنجاب، پاکستان کے سیاست دان
- پاکستانی اداکار سیاست دان
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- اکیسویں صدی کی پاکستانی خواتین سیاست دان