مندرجات کا رخ کریں

کولہے کی ہڈی ٹوٹنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کولہے کی ہڈی ٹوٹنا
17 سالہ مرد میں کولہے کے جوڑ کی ٹوٹی ہڈی
سببحادثہ جیسے گر جانا[1][2]
قابل تشویش(ہڈی کی سختی)آسٹیوپوروسس، بہت سی دوائیں لینا، الکحل کا استعمال، میٹاسٹیٹک کینسر[3][1]
تفریقی تشخیصآسٹیوآرتھرائٹس, کولہے کی ہڈی کا گل جانا, ہرنیا, کولہے کے جوڑ کی سوجن[2]
تعدد~ 15% خواتین کسی وقت[1]

کولہے کی ہڈی ٹوٹنا اس ہڈی کا ٹوٹنا ہے جو فیمر (ران کی ہڈی) کے اوپری حصہ ہوتا ہے۔ [3] علامات میں کولہے کے گرد درد ، خاص طور پر حرکت کے ساتھ اور ٹانگ کا چھوٹا ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ [3] ہڈی ٹوٹنے کے بعد مکمل صحت یابی تک عام م طور پر انسان چل نہیں سکتا۔ [2]

یہ اکثر گرنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ خطرے کے عوامل میں آسٹیوپوروسس ، بہت سی دوائیں لینا ، الکحل کا استعمال اور میٹاسٹیٹک کینسر شامل ہیں۔ [1] [3] تشخیص عام طور پر ایکس رے سے ہوتی ہے۔ [3] تشخیص کرنے کے لیے مقناطیسی گونج امیجنگ (ایم آر آئی)، سی ٹی اسکین یا ہڈیوں کے اسکین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ [3] [2]

درد کومنظم کرنے کے لیے اوپیئڈز یا اعصابی بلاک استعمال کیے جاتے ہیں۔ [1] [4] اگر شخص کی صحت اجازت دیتی ہے تو، عام طور پر دو دن کے اندر سرجری کی سفارش کی جاتی ہے۔ [1] [3] سرجری میں کولہے کی کل تبدیلی یا پیچ کے ساتھ فریکچر کو جوڑنا شامل ہو سکتا ہے۔ [3] سرجری کے بعد خون کے جمنے کو روکنے کے لیے علاج کی سفارش کی جاتی ہے۔ [1]

تقریباً 15فیصد خواتین ،زندگی کے کسی موڑ پر اپنے کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے سے متاثر ہوتی ہیں۔ [1] حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین کی شرح مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ [1] کولہے کا فریکچر کا خطرہ ، بڑھتی عمر کے ساتھ زیادہ عام ہو جاتاہے۔ [1] تقریباً 20 فیصد بوڑھے لوگوں میں فریکچر کے بعد ایک سال میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ Fred F. Ferri (2017). Ferri's Clinical Advisor 2018 E-Book: 5 Books in 1 (بزبان انگریزی). Elsevier Health Sciences. p. 615. ISBN:9780323529570. Archived from the original on 2017-10-13.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث LC Brunner، L Eshilian-Oates، TY Kuo (فروری 2003)۔ "Hip fractures in adults"۔ American Family Physician۔ ج 67 شمارہ 3: 537–42۔ PMID:12588076
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Hip Fractures"۔ OrthoInfo - AAOS۔ اپریل 2009۔ 2017-06-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-27
  4. ^ Guay J, Parker MJ, Griffiths R, Kopp SL (May 2018)