کوہ کینیا
| کوہ کینیا | |
|---|---|
| بلند ترین مقام | |
| بلندی | 5,199 میٹر (17,057 فٹ) [1] |
| امتیاز | 3,825 میٹر (12,549 فٹ) [1] چوٹیوں کی فہرست بلحاظ جغرافیائی امتیاز |
| انفرادیت | 323 کلومیٹر (1,060,000 فٹ) |
| فہرست پہاڑ | Seven Second Summits فہرست ممالک بلحاظ بلند ترین نقطہ Ultra |
| جغرافیائی متناسق نظام | 0°9′03″S 37°18′27″E / 0.15083°S 37.30750°E |
| جغرافیہ | |
| Topo map | کوہ کینیا از وائلوچوسکی اور سیویج[2] |
| ارضیات | |
| قسم پہاڑ | Stratovolcano (extinct) |
| آخری خروج | 2.6–3.1 MYA |
| کوہ پیمائی | |
| پہلی بار | 1899 از ہالفورڈ میکنڈر، جوزف بروشریل اور کیسر اولیر، گائیڈز کے ساتھ |
| آسان تر راستہ | Rock climb |
کوہ کینیا 5199 میٹر (17057 فٹ) بلند ایک مردہ آتش فشاں پہاڑ ہے جو وسطی کینیا میں واقع ہے۔ خط استوا کے انتہائی قریب واقع کوہ کینیا کلیمنجارو کے بعد افریقا کا دوسرا سب سے بڑا پہاڑ ہے۔ یہ 25 سے 30 لاکھ سال قبل بڑے پیمانے پر آتش فشانی سرگرمیوں کے نتیجے میں تشکیل پایا۔
حکومت کینیا نے کوہ کینیا اور اس کے ارد گرد کے علاقے کو قومی چراگاہ کا درجہ دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔ یہ کینیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ پہاڑ کے ارد گرد پائے جانے والے گینڈوں، ہاتھیوں اور جنگلی بھینسوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔
اس پہاڑ کو سب سے پہلے 1899ء میں برطانوی جغرافیہ دان ہالفورڈ جان میکنڈر نے سر کیا۔ پہاڑ چڑھنے میں آسان ہے لیکن پھر بھی کم ماہر کوہ پیما اس کی سب سے بلند چوٹیوں باتیان اور نیلیون کو سر کرنے کی کوشش نہیں کرتے لیکن بیشتر اس کی تیسری سب سے بلند چوٹی پوائنٹ لینانا تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
نگار خانہ
[ترمیم]- 1 2 "Africa Ultra-Prominences" Peaklist.org. Retrieved 2012-02-06.
- ↑ "Mount Kenya Map Sample"۔ Ewpnet.com۔ 21 اگست 2010 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2010
{{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر|deadurl=رد کیا گیا (معاونت)
- بلند ترین نقاط بلحاظ ملک
- تاریخ کینیا
- عالمی ثقافتی ورثہ
- عظیم وادئ شق
- عظیم وادئ شق کے آتش فشاں
- کینیا کے پہاڑ
- کینیا کے متحفظہ علاقہ جات
- کینیا میں مقامات عالمی ثقافتی ورثہ
- معدوم آتش فشاں
- پانچ ہزاری پہاڑ
- کینیا کے متحفظہ کرہ حیات علاقے
- جرمنی میں 1849ء
- عمبو کاؤنٹی
- کینیا کے سلاسل کوہ
- کیرینیاگا کاؤنٹی
- میرو کاؤنٹی
- نیئری کاؤنٹی
- کینیا میں پرندوں کے اہم علاقے