کھوار اہل قلم ایک تعارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چترال پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع رقبے کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخواʖ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ اور ضلع چترال کی آبادی چھ سے سات لاکھ ہے۔ ضلع چترال کے اندر ایک درجن کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں کھوار،پشتو،فارسی،دمیلی،کلاشہ،پھلوار،ڈنگرک وار،ووخی وار،گوجری،یدغہ ،شیخ وار وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ ان میں کھوار کو چترال کی نمائندہ زبان کہتے ہیں۔ کیونکہ کھوار چترال کے ٪93 ابادی کی زبان ہے۔ کھوار چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے علااقہ جات ضلع غذر، یاسین ،گوپس وغیرو علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ کھوار ایک قدیم ترین زبان ہے،جس کی قدیم تاریخ کے تانے بانے 5 سو قبل مسیح سے بھی آگے زمانے سے ملتے ہیں۔ کھوار لوک ادب کے ارتقا کے زمانے کا تو پتہ البتہ کھوار تحریری ادب کا ارتقا سولھویں صدی عیسوی میں میرزا شکور غریب کے زمانے میں ہوا۔ البتہ کھوار تحریری ادب کا باقاعدہ آغاز بیسویں صدی عیسوی میں ہوا۔ مگر اب تک کھور زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے قابل قدر کام نہیں کی گئی۔ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ چترال کے چند نوجوان شعرا اور ادبا نے 15 اکتوبر 2014ء کو ایک ادبی تنظیم کھوار اہل قلم کی بنیاد رکھ لی۔ کھوار اہل قلم کے قیام کا مقصد کھوار زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ چترال کے اندر بولی جانے والی دوسری چھوٹی زبانوں جنھیں معدومیت کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ کو تحفظ دینا ہے۔ کھوار اہل قلم اپنی قیام کے بعد تین مہینے کے مختصر عرصے میں ایک بڑی تنظیم کی صورت میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ کھوار اہل قلم کے زیر اہتمام دو ماہی ادبیات چترال کے نام سے ایک ادبی رسالے کا اجرا شروع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کھوار اہل قلم کی ریسرچ کمیٹی کے زیر اہتمام چترال کی علاقائی زبانوں،کھوار سمیت، کلاشہ، دمیلی، پھلوار اور یدغہ وغیرہ پر تحقیق جاری ہے۔ جو ایک سال کے اندر مکمل ہوگا۔ کھوار اہل قلم کی مرکزی کابینہ کا تعارف اس طرح ہے۔ چیرمین۔۔ محمد کوثر کوثر ایڈوکیٹ،، وائس چیرمین۔ جی۔ کے۔ صریر صدر۔۔ مسرت بیگ مسرت نائب صدر۔۔ محمد علی راحیل جنرل سیکریٹری۔۔ اقرارالدین خسروؔ جوائنٹ سیکریٹری۔ ناصر علی تاثیرؔ فینانس سیکریٹری۔۔ عطاءالدین عطاء سیکریٹری انفارمیشن۔۔ علاءالدین حیدریؔ چیرمین ریسرچ کمیٹی۔ احسان شہابیؔ مرکزی کابینہ کے ساتھ کام کرنے والے ایگزیکٹیو باڈی کے تیس اراکین کے علاوہ۔ کھوار اہل قلم حلقہ اوورسیزکا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے صدر طاہرالدین شادان،نائب صدر نیت اکبر فگار جنرل سیکریٹری شہباز خان شہام۔ جوائنٹ سیکریٹری علی رحمت اسیراور سیکریٹری اطلاعات فخر الدین ساجد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلقہ گرم چشمہ صدر ف رہاد خان ناشاد ،چیرمین عبد الرحمٰن عابدؔ اور جنرل سیکریٹری مرزا عالم عالم کی سرپرستی میں کام کا اغاز کر چکا ہے۔ اور حالیہ دنوں ممتاز علی انداز کی قیادت میں کھوار اہل قلم حلقہ غذر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ اور امید کی جا سکتی ہے کہ کھوار اہل قلم مستقبل قریب میں چترال کی سب سے بڑی اور فعال تنظیم کی صورت میں اپنا لوہا منوائیگی۔