کھیوی
کھیوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1506ء |
تاریخ وفات | سنہ 1582ء (75–76 سال) |
شریک حیات | گرو انگد دیو |
درستی - ترمیم |
ماتا کھیوی (پنجابی: ਮਾਤਾ ਖੀਵੀ) یا بی بی کھیوی گرو انگد دیو کی اہلیہ تھیں، جو سکھ مت میں لنگر (مفت کے کھانا) کی روایت قائم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔[1][2]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ماتا کھیوی 1506ء کو مارواہا کھتری خاندان کے دیوی چند اور کرن دیوی کے ہاں کھڈور صاحب کے نزدیک سنگھر کوٹ گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ دیوی چند ایک بیوپاری اور قرض دہندہ تھے۔ سنہ 1519ء میں انھوں نے کھڈور صاحب کے رہائشی لہنہ سے تیرہ برس کی عمر میں شادی کی، آگے چل کر وہی لہنہ سکھوں کے دوسرے گرو بنے اور گرو انگد کے نام سے مشہور ہو گئے۔ ان کے چار بچے ہوئے؛ دو بیٹے داتو اور داسو اور دو بیٹیاں انوکھی اور بی بی امرو۔ کچھ ذرائع کے مطابق، ان کے تین بچے تھے (انوکھی کو ہٹا کر)ـ[3] ماتا کھیوی اپنے شوہر کی وفات کے بعد تیس سال تک حیات رہیں۔ انھوں نے اپنی زندگی کی 75 بہاریں دیکھیں۔
لنگر سیوا
[ترمیم]گرو نانک کے شروع کرنے کے بعد ماتا کھیوی نے لنگر یعنی مفت کھانے کی تقسیم کے نظام کو برقرار رکھا اور اس کو کنٹرول کیا۔ وہ ماتا کھیوی جی دا لنگر (ماتا کھیوی جی کا لنگر) کے نام سے مشہور ہوا اور وہ لنگر کی سکھ روایت کو ادارتی صورت دینے میں مشہور۔[4][1] ان کے ذریعے سے گردواروں میں سیوا (خدمت) کی روایت بھی داخل ہوئی۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Jasveen Kaur Sarna (2017-07-11)۔ "5 Sikh Women In History You Should Know About | #IndianWomenInHistory"۔ Feminism In India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018
- ^ ا ب "Mata Khivi - SikhiWiki, free Sikh encyclopedia."۔ www.sikhiwiki.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018
- ↑ H. S. Singha (2000)۔ The Encyclopedia of Sikhism (over 1000 Entries)۔ صفحہ: 126۔ ISBN 81-7010-301-0۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2015
- ↑ Maninder S. Gujral۔ "KHIVI, MATA"۔ The Sikh Encyclopedia -ਸਿੱਖ ਧਰਮ ਵਿਸ਼ਵਕੋਸ਼ (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018