کیمی
شہر | |
Kemin kaupunki | |
Kemi in جولائی 2007 | |
Location of Kemi in فن لینڈ | |
ملک | فن لینڈ |
علاقہ | لاپلند |
ذیلی علاقے | Kemi–Tornio sub-region |
منشور | 1869 |
حکومت | |
• Town manager | Ossi Repo |
بلندی | 4 میل (13 فٹ) |
• کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
Postal code | 94100 |
ویب سائٹ | www.kemi.fi |
کیمی (سیمی زبان: Giepma) ایک قصبہ جو فن لینڈ میں واقع ہے۔ یہ لاپلند، فن لینڈ میں واقع ہے۔ روسی شہنشاہ الیگزنڈر دوم کے شاہی حکم پر اس کی بنیاد رکھی گئی کیونکہ یہ گہرے پانی کی بندرگاہ کے پاس ہے۔ کیمی خلیج بوتھنیا پر واقع ہے جو کیمی یوکی دریا کے منہ پر ہے۔ یہ لیپ لینڈ علاقے کا حصہ ہے۔ اس کی آبادی 21,297 افراد ہے اور اس کا کل رقبہ 747.28 مربع کلومیٹر ہے جس میں آبی رقبہ 652.1 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ آبادی کی گنجانیت 223.38 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔
دوسری جنگِ عظیم میں مغویان کا بحران
[ترمیم]دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں فن لینڈ اور روس نے جنگ بندی کا معاہدہ کیا اور اچانک فن لینڈ کے اتحادی جرمنی نے لیپ لینڈ میں فن لینڈ کے ساتھ جنگ شروع کر دی۔ اکتوبر 1944 میں جرمنوں نے کیمی سے 132 شہری اغوا کر لیے اور دھمکی دی کہ اگر جرمن جنگی قیدی نہ چھوڑے گئے تو وہ ان شہریوں کو مار دیں گے۔ یہ جنگی قیدی تورنیو کی لڑائی میں پکڑے گئے تھے۔ فن لینڈ نے جنگی قیدی چھوڑنے سے انکار کیا اور جتلا دیا کہ وہ بھی بدلے میں جرمن جنگی قیدیوں کو ہلاک کر دیں گے۔ 11 اکتوبر 1944 کو رووا نی اے می کے قریب یہ مغویان رہا کر دیے گئے۔
قابلِ دید مقامات
[ترمیم]کیمی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی قلعہ بنایا جاتا ہے[6] اور ہر سال اس کی ساخت بدل جاتی ہے۔ عموماً اسے شہر کی اندرونی بندرگاہ کے قریب بنایا جاتا ہے۔
فن لینڈ کے تاج کا نمونہ شہر کے قیمتی پتھروں کی گیلری میں رکھا گیا ہے۔ اصل تاج فن لینڈ کے بادشاہ کے لیے کبھی بنایا ہی نہیں گیا تھا۔ اس کے علاوہ انگلستان کے سرکاری تاج کی نقل بھی یہاں رکھی ہوئی ہے۔ روسی زار کا مجسمہ، ڈنمارک کے اوربس وغیرہ بھی یہاں رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں کا چرچ، جواہرات کی گیلری، آئس بریکر سامپو اور بحری جہاز یاہتی سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔
معیشت
[ترمیم]کیمی کی معیشت میں بنیادی اہمیت دو کاغذ اور لکڑی کے گودے کے کارخانے ہیں اور اس کے علاوہ یورپ میں کرومیم کی واحد کان بھی یہاں موجود ہے۔
چینی کمپنی کیڈی نے یہاں دنیا کا پہلا دوسری نسل کا بائیو ماس پلانٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو 2019 میں کام شروع کر دے گا۔[7][8]
اپریل 2007 میں گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے تمام تر بلدیاتی کارکنوں کو دو ہفتے کے لیے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ صحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صنعتوں پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے معیشت کی حالت خراب ہوئی ہے۔[9]
تعلیم
[ترمیم]ایک پولی ٹیکنیک یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کیمی میں بنی ہوئی ہے۔
ثقافت
[ترمیم]کیمی کو پاور میٹل بینڈ سوناٹا ارکٹکا کا گھر کہا جاتا ہے۔
نقل و حمل
[ترمیم]کیمی کا ریلوے اسٹیشن لیپ لینڈ اور ہیلسنکی کے درمیان میں واقع ہے۔ وی آر اسے استعمال کرتی ہے۔ کولاری اور رووا نی اے می کی لائنیں اس اسٹیشن کے شمال میں ہیں۔
فِنّش قومی شاہراہ نمبر 4، یورپی روٹ عی 8 اور ای 75 کیمی سے گزرتے ہیں۔
کیمی-تورنیو ایئرپورٹ شہر سے ساڑھے چار کلومیٹر باہر شمال میں واقع ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]نگار خانہ
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (بزبان Finnish and Swedish)۔ Land Survey of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011
- ^ ا ب پ ت "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (بزبان Finnish and Swedish)۔ Population Register Center of Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009
- ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011
- ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2009
- ↑ "Pictures of the day: 4 فروری 2011"۔ The Telegraph۔ فروری 4, 2011۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018
- ↑ Thomas Nilsen (فروری 10, 2017)۔ "Chinese company to build giant bio-diesel refinery in Kemi"۔ The Barents Observer۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 1, 2017۔
The Chinese company Kaidi announced the plans on Wednesday. The refinery will be the world’s first so-called second generation biomass plant […] 75 percent of the fuel will be biodiesel and 25 percent biogasoline, the company says. Energy wood will be the main feedstock, but also harvesting remains and leftover bark from Lapland’s forest industry will be utilized. The plan is to have commercial production by 2019 and means a huge boost to local employment in the Kemi region with over 150 permanent positions.
- ↑ Heidar Gudjonsson، Egill Thor Nielsson (مارچ 31, 2017)۔ "China's Belt and Road Enters the Arctic"۔ The Diplomat۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 1, 2017۔
A reported $1.1 billion investment by China’s Kaidi into a biodiesel plant in Kemi, Finland is significant.
- ↑ "Northern city of Kemi to lay off all municipal workers for two weeks"۔ Helsingin Sanomat – International Edition۔ Helsinki: Helsingin Sanomat Oy۔ 2007-04-24۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2009
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر کیمی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Town of Kemi – Official website
- کیمی سفری معلومات ویکی سفر پر
- Kemi SnowCastleآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ snowcastle.net (Error: unknown archive URL) – The world's biggest snowcastle
- Sampo Tours – The world's only Arctic Icebreaker for tourist cruises
- Webcam to Snowcastle siteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kemi.fi (Error: unknown archive URL) (Inner Harbour)