مندرجات کا رخ کریں

کینابالو نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کینابالو نیشنل پارک
کینابالو پہاڑ کا خوبصورت منظر
کینابالو نیشنل پارک is located in ملائیشیا
کینابالو نیشنل پارک
ملائیشیا میں کینابالو پارک کا محل وقوع
مقامSabah، ملائشیا
قریب ترین شہرکوٹا کینابالو، توارن، (تمپارولیکوٹا بیلود، رناو
رقبہ754 کلومیٹر2 (291 مربع میل)
زائرین611,624 (in 2010ء)

کینابالو پارک ( (مالے: Taman Kinabalu)‏ )، سنہ 1964ء میں ملائیشیا کے پہلے قومی پارکوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا گیا۔ یہ ملائیشیا کا پہلا عالمی ثقافتی ورثہ ہے جسے دسمبر، 2000ء میں یونیسکو نے اس کی "غیر معمولی عالمگیر اقدار" اور اس کے کردار بطور دنیاکے اہم ترین حیاتیاتی مقامات میں سے ایک، جس میں، نباتات اور حیوانات کی 4,500 سے زیادہ انواع، بشمول 326 پرندے اور تقریباً 100 ممالیہ انواع، [1] اور 110 سے زیادہ زمینی گھونگھے کی انواع موجود ہیں، [2] کی وجہ سے نامزد کیا تھا۔

یہ پارک صباح، ملائیشیا کے بورنیو کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور ماؤنٹ کینابالو کے ارد گرد 754 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، جو 4,095.2 میٹر بلندی کے ساتھ، بورنیو جزیرے کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔

یہ پارک، ملائیشیا اور خاص طور پر صباح کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ سنہ 2010ء میں، پارک میں 611,624 سیاح آئے، جن میں 47,613 کوہ پیما بھی شامل تھے۔ [3]

اس جگہ کی شناخت یونیسکو نے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے پودوں کے تنوع کے مرکز کے طور پر کی ہے، کیونکہ اس میں بورنیو کے پودوں کی کم از کم نصف اقسام کے نمائندے شامل ہیں اور چین، آسٹریلیا، ہمالیہ، ملائیشیا اور پین ٹراپیکل کی شجریات کی انواع سے بھرپور ہے۔[4]

  1. Chilling out in a tropical destination Error in Webarchive template: Empty url.. The Jakarta Post, 12 June 2011.
  2. Liew, T.S., M. Schilthuizen & M. Lakim, 2017. The determinants of land snail diversity along a tropical elevational gradient: insularity, geometry, and niches. Journal of Biogeography, 37: 1071-1078
  3. "Annual Report 2010"۔ Sabah Parks۔ صفحہ: 108–114۔ 02 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2021 
  4. "Kinabalu Park"۔ UNESCO World Heritage Centre (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2021