گدا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

گدا یا میٹرس ایک بڑا اور چوکور پیڈ ہے جسے اس طور پر بنا یا جاتا ہے کہ وہ سونے کی حالت میں جسم کو بہتر طور پر سہارا دے سکے۔اسکو بستر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میٹرس پر عام طور سے مضبوط اور ٹائٹ کپڑے کا غلاف لگا ہوتا ہے۔گدا کے اندر کئی چیزیں بھری جا سکتی ہیں مثلاً بال یا پھر ناریل کا ریشہ اسی طرح سے میٹرس میں ہوا اور پانی بھی بھرا جا سکتا ہے[1]۔

سائز[ترمیم]

گدوں کو عام طور پر بستروں کے سائز کے معیار کے مطابق بنایا جاتا ہے جو مارکیٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔  تو شک کا سائز چوڑائی، اونچائی اور گہرائی میں قومی معیار کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔  بہت سے ممالک ا نکے سائز کے لئے غیر عددی لیبل جیسے "کنگ"، "ملکہ" یا "ڈبل" استعمال کرتے ہیں[2]۔

گدا کی لائف[ترمیم]

ایک تو شک  کی لائف کئی چیزوں پر منحصر ہے مثلاً اس کی بناوٹ کیسی ہے، اسمیں سامان کیسا استعمال کیا گیا ہے اور اس بات پر بھی کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ گدے میں اگر معمولی قسم کی پرت چڑھی ہو تو زیادہ امکان ہے کہ ایک ہی سال میں خراب ہو جاۓ اور اگر عمدہ و بہترین قسم کی ہو تو 10 سے 20 بھی چل سکتا ہے۔ چونکہ عموماً گدے کا اوپر والا حصہ ہی سب سے پہلے خراب ہوتا ہے، اسی وجہ سے ایک گدا کو دونوں طرف سے استعمال کیے جانے کے لائق بنایا جاتا ہے۔ مزید گدے کی لائف بڑھانے کے لئے ایک عمدہ قسم کا غلاف بھی الگ سے اس اوپر والے حصے پر چڑھایا جاسکتا ہے تاکہ اگر خراب ہو تو صرف غلاف ہی خراب ہو کیونکہ غلاف کو ہٹا کر ایک دوسرا نیا غلاف آسانی سے لگایا جاسکتا ہے[3]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mattress". 
  2. "Size" (PDF). 
  3. "Bedtimes magazine.com".