گراہم شپنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گراہم شپنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی (انگریزی: Graham's Shipping and Trading Company) ایک برطانوی کمپنی تھی، جس کے ساتھ محمد علی جناح کے والد کاروبار کیا کرتے تھے۔ جناح بھی ایک بار اس کمپنی کے کام کے لیے لندن گئے تھے۔
انیسویں صدی کی یہ کمپنی گلاسگو میں واقع تھی اور زیادہ تر پارچوں اور پورٹ شراب کا کاروبار کرتی تھی۔

برصغیر کی تاریخ میں اہمیت[ترمیم]

بانی پاکستان محمد علی جناح نے سولہ 16 سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان جامعہ ممبئی سے پاس کیا۔ اسی سال 1892ء میں وہ برطانیہ کی گراہم شپنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی میں تربیتی پیش نامہ کے لیے گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Ambassador Mehr Liaqat Gunpal"۔ 06 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2015