گلستان، پنجاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چک نمبر 34 بارہ ایل
گلستان
گلستان، پنجاب
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب، پاکستان
ضلع ساہیوال
تحصیل تحصیل چیچہ وطنی
حکومت
 • چیئرمین (یونین کونسل) سلامت علی رندھاوا
بلندی 159 میل (522 فٹ)
آبادی (2016)
 • تخمینہ () 4،000
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

گلستان یا چک نمبر 34 بارہ ایل (انگریزی: Gulistan, Punjab) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع ساہیوالکا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں واقع ہے اور یہ چیچہ وطنی شہر سے 5 کلومیٹر دور مشرق میں بوریوالا روڈ پر واقع ہے ۔

یہ گاؤں چیچہ وطنی کی یونین کونسل نمبر 62 میں واقع ہے ،اس یونین کونسل میں 6 گاؤں ،چک 44 بارہ ایل(پاہڑی)، چک 33 بارہ ایل(خضرپور) ،چک 34 بارہ ایل(گلستان)،چک 32 بارہ ایل(حضور آباد)، چک 15 گیارہ ایل اور چک 14 گیارہ ایل شامل ہیں اور اس کا یونین کونسل مرکز چک 44 بارہ ایل ہے ۔

اس گاؤں کے نام کے ساتھ 12ایل اس لیے لگتا ہے کیونکہ اس گاؤں کی زمینیں لوئر باری دوآب نہر کے دائیں طرف سے 12ویں شاخ نہر نہر 12 ایل کے پانی سے سیراب ہوتی ہیں ۔(ایل=لفٹ ،L=Left)[1]

تفصیلات[ترمیم]

چک نمبر 34 بارہ ایل(گلستان)، 159 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Gulistan, Punjab"۔