مندرجات کا رخ کریں

گنیش آچاریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Ganesh Acharya

معلومات شخصیت
پیدائش (1971-05-23) 23 مئی 1971 (عمر 53 برس)[1]
ممبئی, مہاراشٹرا, بھارت
شہریت بھارت
قومیت بھارتی قوم
زوجہ Vidhi Acharya (m.2000)[2]
عملی زندگی
پیشہ Choreographer, فلمی ہدایت کار, اداکار
اعزازات
National Film Award For Best Choreography
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گنیش آچاریہ ایک بھارتی کوریو گرافر، فلم ڈائریکٹر اور اداکار ہیں انھوں نے بالی وڈ میں کئی فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین کوریوگرافی کے لیے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

وہ مدراس میں ایک تامل خاندان میں پیدا ہوئے۔ انھیں اپنی ابتدائی عمر سے ہی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے والد ایک ڈانسر تھے۔ گنیش کی عمر 11 سال تھی جب ان کے والد وفات پا گئے۔اس سے ان کے خاندان کی مشکلات بڑھ گئیں اور انھیں تعلیم کو خیر باد کہنا پڑا۔انھیں اوڑیسہ میں قیام کرنا پڑا۔ اپنی بہن کی مدد سے ان کے سیکھنے کا سفر شروع ہوا۔ انھوں نے ڈانس کو سیکھ کر کوریوگرافر بننے کا فیصلہ کیا[3][4]۔

کیرئیر

[ترمیم]

گنیش نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ کیا۔ 12 سال کی عمر میں ہی انھوں نے ایک ڈانس کمپنی کی بنیاد رکھی۔ جلد ہی وہ بطور کوریو گرافر کے فلموں میں کام کرنے لگے۔ ان کی بطور کوریو گراف پہلی فلم 1992ء میں انعام تھی[5]۔

انھیں 2002ء میں سکرین ویکلی ایوارڈ کے لیے 2001ء میں لجا فلم کے گانے بڑی مشکل پر بہترین کوریو گرافر کے طور پر نامزد کیا گیا۔2005 میں انھیں زی سنے ایوارڈ میں 2004ء کی فلم خاکی کے گانے ایسا جادو ڈالا پر بہترین کوریوگرافر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔2007ء میں انھیں 2006 کی فلم اوم کارا کے گانے بیڑی کے لیے بہترین کوریوگرافر کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

2006 میں گنیش نے 5 فلموں میں کوریوگرافی کی تھی۔ ان کے نام یہ ہیں۔رنگ دے بسنتی، پھر ہیرا پھیری، گول مال، اوم کارا اور لگے رہو منا بھائی ہیں۔

گنیش نے 2007ء میں بطور فلم ڈائریکٹر بھی کام شروع کیا۔ انھوں نے منوج باجپائی اور جوہی چاولہ کو لے کر فلم سوامی بنائی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور مصنف وہ خود تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Firstpost (14 June 2022)۔ "Happy Birthday Ganesh Acharya: A look at the ace choreographer's glorious career" (بزبان انگریزی)۔ 22 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2022 
  2. The Times of India (19 November 2019)۔ "Have you seen these pictures of choreographer Ganesh Acharya from his wedding day 19 years ago!" (بزبان انگریزی)۔ 22 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2022 
  3. "Happy Birthday Ganesh Acharya: A look at the ace choreographer's glorious career"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 2022-06-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2022 
  4. Lipika Varma (2022-05-16)۔ "Allu Arjun is my friend, he likes me too"۔ Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2022۔ Though I am a Tamilian, I belong to Bollywood. 
  5. "Ganesh Acharya, The person makes Akshay, Salman and Kareena at their behest"۔ newstrend.news۔ Newstrend۔ 4 February 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020