گوالاکا بس حادثہ 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Gualaca bus crash
Map
تفصیلات
تاریخ15 فروری 2023ء
حادثے کی قسمٹریفک حادثہ
وجہدو بسوں کا ٹکرائو
اعداد و شمار
اموات45
زخمی30

15 فروری 2023ء کو پاناما میں بس حادثے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ [1] [2] یہ حادثہ دار الحکومت پاناما شہر سے تقریبا 400 کلومیٹر (250 میل) دور مغربی صوبہ چیریکی کے ضلع گوالاکا میں پیش آیا۔ [1] [2] بس میں 66 مسافر سوار تھے جو کولمبیا سے ڈیرین گیپ عبور کر کے پاناما پہنچے تھے۔ اور مغرب کی طرف کوسٹا ریکا کی طرف بڑھ رہے تھے اور وہاں سے وسطی امریکا اور میکسیکو کے ذریعے ریاستہائے متحدہ امریکہ جانا چاہتے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے یو ٹرن لینے کی کوشش کی اورسامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔[1] [2]

پس منظر[ترمیم]

ڈارین گیپ، پان امریکن ہائی وے پر ایک علاقہ ہے جو دلدلوں اور جنگلوں پر مشتمل ہے۔ 2022ء میں 248,000 تارکین وطن نے اس علاقہ کو عبور کر کے شمالی امریکا پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد 2023ء میں یہ تعداد 32,800 ہو گئی۔[3]

یہ بس ان تارکین وطن کو لے جا رہی تھی جو پہلے ہی کوسٹا ریکا کی سرحد سے متصل مغربی صوبے چیریکی میں ایک پناہ گاہ کو عبور کر چکے تھے ۔[4]

حکومتی رد عمل[ترمیم]

اس حادثے میں ایکواڈور کے 22 اور کچھ کولمبیا اور کیوبا کے مسافر تھے۔ پاناما کے صدر لارینٹینو کورٹیزو نے ٹویٹ کیا: "یہ خبر پاناما اور خطے کے لیے بدقسمتی ہے۔ حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے انسانی امداد اور مناسب حالات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ کولمبیا اور پاناما کے حکام نے غیر قانونی نقل مکانی، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے دارین کے جنگل میں مشترکہ فوجی کارروائیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ [5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ At least 39 dead in Panama migrant bus crash
  2. ^ ا ب پ At least 39 migrants dead in bus crash in Panama
  3. Elida Moreno (February 15, 2023)۔ "At least 39 migrants die in bus crash off Panama cliff"۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ February 18, 2023 
  4. Tom Phillips، Tom Phillips Latin America correspondent (February 15, 2023)۔ "At least 39 migrants killed in Panama bus crash after crossing Darién Gap"۔ The Guardian (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0261-3077۔ اخذ شدہ بتاریخ February 18, 2023 
  5. Samantha Schmidt (February 15, 2023)۔ "39 killed when U.S.-bound migrant bus goes over cliff in Panama"۔ The Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ February 18, 2023