مندرجات کا رخ کریں

گوگل کرنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انٹرنیٹ پر گوگل تلاش کی غیر معمولی شہرت[1] کی وجہ سے گوگل کرنا (انگریزی: Google) عام زبانوں بہ طور ایک فعل اور ایک عام معلومات کی تلاش کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔[2] یہ ایک جدید طور پر وضع کردہ اصطلاح ہے۔ کچھ لوگ تو اس اصطلاح کا استعمال ہر انٹرنیٹ پر کی جانے والی تلاش کے لیے کرتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ کون سا تلاش انجن بہ روئے کار لایا گیا ہو[3]۔ امیریکن ڈائیلیکٹ سوسائٹی نے اسے 2002ء کا "سب سے مفید لفظ" قرار دیا۔[4] اس لفظ کو اوکسفرڈ انگریزی لغت میں 15 جون، 2006ء کو شامل کیا گیا[5]۔ ایضًا اسے میریام ویبسٹر کولیجئیٹ لغت میں جولائی 2006ء کو شامل کیا گیا۔[6]

فائدے

[ترمیم]

جدید دور میں گوگل کرنے سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اول تو موضوعاتی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل کرنے سے کئی بار کمپنیوں، اداروں اور یہاں تک کہ کچھ شخصیات کے پتے اور ان کے رابطے کے نمبر ملتے ہیں۔ اس سے لوگوں کی عمومی معلومات، مطلوبہ معلومات اور رابطے کے لیے در کار معلومات ملتے ہیں، جس کی مدد سے تعلیم، تجارت، تحقیق اور عمومی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ سب لوگ محض ایک فون، لیب ٹاپ یا کمپیوٹر کی مدد سے کر سکتے ہیں، انھیں بے شمار کتابوں یا ڈائریکٹریوں کا سہارا نہیں لینا پڑتا۔

نقصانات

[ترمیم]

چوں کہ گوگل کرنے سے ہر قسم کی معلومات کا افشا ہوتا ہے، وہ جہاں عام لوگوں کے لیے فائدے کا باعث ہے، وہی وہ بعض لوگوں کے لیے پریشانی کا بھی سبب ہوتا ہے۔ یہ معاملہ بالخصوص مشاہیر کے ساتھ وابستہ ہے جن کی ہر قسم کی معلومات عام ہوتی ہیں۔ اس کی مثال بالی وڈ ادا کارہ ادیتی راؤ حیدری ہے جو یہ کہتی ہیں یہ وہ دور تھا جب ان کی فلم ‘یہ سالی’ جاری ہوئی تھی۔ گوگل پر ان کی اپنی کھلی کمر والی تصویریں دیکھ کرانہیں خوشی نہیں ہوئی جس کے بعد انھوں نے خود کو گوگل کرنا بند کر دیا۔[7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Enid Burns (19 جون 2007)۔ "Top 10 Search Providers, اپریل 2007"۔ SearchEngineWatch.com۔ 2007-08-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-08-11
  2. "Google - Definition and More from the Free Merriam-Webster Dictionary"۔ Merriam-webster.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-19
  3. "How Google Became a Verb"۔ The Lingua File - The Language Blog۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-22
  4. "2002 Words of the Year"۔ American Dialect Society۔ 13 جنوری 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-08-11
  5. Bylund, Anders. "To Google or Not to Google." The Motley Fool. جولائی 5, 2006. Retrieved on March 28, 2007.
  6. Harris, Scott D. (7 جولائی 2006)۔ "Dictionary adds verb: to google"۔ سان ہوزے مرکیوری نیوز۔ 2007-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-07-07
  7. "https://gulfurdu.com/archives/18777 تو اس وجہ سے خود کو گوگل پر سرچ نہیں کرتی یہ اداکارہ، سامنے آگئی تھی ایسی بولڈ تصویریں۔۔۔" 2019-12-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-14 {{حوالہ ویب}}: |title= میں بیرونی روابط (معاونت)