ادیتی راؤ حیدری
ادیتی راؤ حیدری | |
---|---|
(انگریزی میں: Aditi Rao Hydari)،(تیلگو میں: అదితి రావు హైదరి) | |
ادیتی راؤ حیدری
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اکتوبر 1986ء (38 سال)[1] حیدرآباد، دکن، آندھرا پردیش، بھارت |
قومیت | بھارتی |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.65 میٹر |
وزن | 52 کلو گرام [2] |
والدہ | ودیا راؤ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی لیڈی سری رام کالج برائے نسواں |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم |
اعزازات | |
اسکرین ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:یہ سالی زندگی ) (2012) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ادیتی راؤ حیدری (پیدائش:28 اکتوبر 1986ء) ایک بھارتی اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ہیں جو ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ کلاسیکی رقص بھرت ناٹیم میں ماہر ہیں۔[3][4] انھوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 2016ء کی فلم وزیر میں بھی انھوں نے اداکاری کی ہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ادیتی راؤ حیدری کا جنم حیدرآباد، دکن، تلنگانہ میں 28 اکتوبر 1986ء کو ہوا تھا۔[5] ادیتی راؤ حیدری شاہی نسب سے ہیں[6] ادیتی راؤ حیدری اکبر حیدری کی پوتی ہیں جو ریاست حیدرآباد کے وزیر اعظم تھے۔ ادیتی راؤ حیدری محمد صالح اکبر حیدری کی بھتیجی ہیں جو آسام کے گورنر تھے۔[7][8]احسان حیدری ان کے والد، جو 2013ء میں انتقال کر گئے تھے، داؤدی بوہرہ مسلم تھے جبکہ ان کی والدہ، ودیا راؤ، جو پیدائشی طور پر ہندو تھیں، منگلور سے تعلق رکھنے والے بدھ ہیں جو نصف تیلگو ہیں۔[9][10]حیدری کے والدین الگ رہنے لگے جب اس کی عمر دو سال کی تھی تو اس کی ماں دہلی آ گئی اور باپ نے دوبارہ شادی کر لی جس سے ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔[11] ادیتی نے اپنا بچپن دہلی اور حیدرآباد دونوں جگہوں پر ہی گزارا۔ 6 سال کی عمر میں ہی ادیتی نے بھرت ناٹیئم سیکھنا شروع کیا۔[12] ادیتی نے بتایا کہ وہ اپنی کالج کی پڑھائی پوری کرنے کے بعد اداکاری میں جانا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے سب سے پہلے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کیا اور ساتھ ہی اپنی قسمت آزمانے کے لیے بالی وڈ میں انٹری کرنے کے لیے ممبئی آ گئیں۔ ادیتی راؤ نے اے کرشنمورتھی فاؤنڈیشن انڈیا اسکول میں تعلیم حاصل کی اور دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔[13][14] اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ، فلمساز کرن راؤ، ادیتی راؤ کے ماموں زاد پہلی کزن ہیں۔[15][16]
کیریئر
[ترمیم]ادیتی نے اپنے کیریئر کی شروعات بھرت ناٹیئم لیلا سیمسن کے ساتھ شروع کیا اور وہ کافی ٹائم لیلا سیمسن کے گروپ میں بھی کام کرتی رہی۔ 2004ء میں ادیتی نے پہلی فلم "سرینگارام" میں کام کیا جس میں اس نے دیوداسی کا کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ 2011ء میں ادیتی نے "یہ سالی زندگی" فلم میں بھی اداکاری کی۔ 2013ء میں ادیتی نے مہیش بھٹ کی فلم "مرڈر" میں 'روشنی' کا کردار نبھایا اس کے علاوہ اس نے امیتابھ بچن رنبیر کپور اور بہت سارے مشہور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کی۔
اعزاز
[ترمیم]یہ سالی زندگی فلم کے لیے اس کو اسکرین ایوارڈ ملا اور راک اسٹار فلم کے لیے بیسٹ ایکٹر اینڈ سپورٹنگ رول کے لیے بھی ایوارڈ ملا اور "مرڈر تھری" کے لیے بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ ملا۔ ادیتی کو تمل فلم کے لیے بھی ایوارڈ دیا گیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]2004ء[17][18] اور 2009ء[19]میں ادیتی کی شادی ستیا دیپ مشرا جوسابق وکیل اور ٹیلی وژن اداکار ہیں، کے ساتھ ہوئی۔[20] ستیا دیپ مشرا اور ادیتی 17 سال کی عمر سے ہی رشتے میں تھے۔[21] ادیتی نے 21 سال کی عمر میں شادی کی لیکن ہندی سنیما میں جب آغاز کیا تب اس شادی کو ایک راز بناکر رکھا۔ ادیتی راؤ حیدری کے ستیا دیپ مشرا الگ ہونے کے باوجود بھی بہت اچھے دوست ہیں یہ بات ادیتی راؤ حیدری نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔[22][23] ادیتی نے 2012ء کے انٹرویو میں اپنی ازدواجی حیثیت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن 2013ء کے ایک انٹرویو میں انھوں نے ذکر کیا تھا کہ وہ الگ ہو گئی ہیں۔[24][25] ادیتی راؤ حیدری کا کیریئر کافی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اس کا شمار اب نامور اداکاراؤں میں کیا جانے لگا ہے۔
فلمیں
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بنام: Aditi Rao Hydari — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/99134
- ↑ Aditi Rao Hydari — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2023
- ↑ Anahita Panicker (20 September 2017)۔ "I feel like a kid in a candy shop!"۔ The Hindu۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017
- ↑ Rosella Stephen (21 July 2017)۔ "Doing desi-boho like Aditi"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2017
- ↑ Sashidhar Adivi (26 نومبر 2017)۔ "I always consider myself a Hyderabadi: Aditi Rao Hydari"۔ The Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2018
- ↑ Shraddha Varma (15 September 2017)۔ "Did You Know These Bollywood Celebrities Had A Royal Lineage?"۔ iDiva.com۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017
- ↑ "I've always struggled with my relationship with my father: Aditi"۔ The Times of India۔ 23 February 2013۔ 28 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2013
- ↑ "I can speak good Hyderabadi Hindi: Aditi Rao Hydari"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 21 January 2012۔ 10 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2012
- ↑ "I can speak good Hyderabadi Hindi: Aditi Rao Hydari"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 21 January 2012۔ 10 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2012
- ↑ Sumita Chakraborty (5 December 2013)۔ "Aditi Rao Hydari on screen kissing, the casting couch and more..."۔ Stardust۔ savvy.co.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2017[مردہ ربط]
- ↑ Sumita Chakraborty (5 December 2013)۔ "Aditi Rao Hydari on screen kissing, the casting couch and more..."۔ Stardust۔ savvy.co.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2017[مردہ ربط]
- ↑ "Delhi girl's Chennai tryst"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 6 August 2005۔ 25 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2009
- ↑ Treena Mukherjee (12 October 2014)۔ "Making the right moves"۔ The Telegraph۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2017
- ↑ Divya Kaushik (7 August 2015)۔ "Aditi Rao Hydari: I know the best places to shop in Delhi"۔ The Times of India۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2017
- ↑ "Aamir Khan and wife Kiran Rao diagnosed with swine flu"۔ Deccan Chronicle۔ 6 August 2017۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2017
- ↑ Drama Queen آرکائیو شدہ 15 اکتوبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین Filmfare 2 July 2013
- ↑ "The Hindu : Winsome twosome"۔ The Hindu۔ 05 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2018
- ↑ "Delhi girl's Chennai tryst"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 6 August 2005۔ 25 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2009
- ↑ "Aditi Rao shines as Delhi 6 sinks"۔ Zimbio۔ 04 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2009
- ↑ "Arunodoy Singh, Aditi Rao set new kissing record"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 31 January 2011۔ 09 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2011
- ↑ Tarannum Khan (28 October 2015)۔ "Aditi Rao Hydari: The Royal Damsel You Need To Take Notice Of"۔ Farnaz Fever۔ 08 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2017
- ↑ "Aditi Rao Hydari regrets first split?"۔ Deccan Chronicle۔ 19 February 2016۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2017
- ↑ Sameena Razzaq (12 November 2016)۔ "Aditi is my closest friend: Satyadeep Mishra"۔ Deccan Chronicle۔ 11 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2017
- ↑ "I can't date Ranbir, too many women want him: Aditi"۔ The Times of India۔ 21 March 2012۔ 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2012
- ↑ "I've always struggled with my relationship with my father: Aditi"۔ The Times of India۔ 23 February 2013۔ 28 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2013
ویکی ذخائر پر ادیتی راؤ حیدری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1986ء کی پیدائشیں
- 28 اکتوبر کی پیدائشیں
- بین الاقوامی بھارتی فلم اکیڈمی ایوارڈ سانچے
- 1978ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تلنگانہ کی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- حیدرآباد، بھارت کی اداکارائیں
- حیدرآباد، بھارت کی شخصیات
- حیدرآباد، بھارت کے گلوکار
- مراٹھی سنیما کی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں