سوہا علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوہا علی خان
(ہندی میں: सोहा अली खान ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سوہا علی خان، 2014.

معلومات شخصیت
پیدائش (1978-10-04) 4 اکتوبر 1978 (age 45)
نئی دہلی، بھارت
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
شریک حیات کنال کھیمو (2015–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین منصور علی خان پٹودی
شرمیلا ٹیگور
والد منصور علی خان پٹودی  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ شرمیلا ٹیگور  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی دا برٹش اسکول، نئی دہلی جامعہ آکسفورڈ لندن اسکول آف ایکونومیکس اینڈ پالیٹیکل سائنس
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  بنگلہ  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوہا علی خان پٹودی (انگریزی: Soha Ali Khan) (ولادت: 4 اکتوبر 1978ء ) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو ہندی، بنگالی اور انگریزی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔[1] وہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور کرکٹ کھلاڑی منصور علی خان کی بیٹی اور اداکار سیف علی خان کی چھوٹی بہن ہیں۔ انھوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز رومانوی مزاحیہ فلم دل مانگے مور (2004ء ) سے کیا تھا اور ڈراما فلم رنگ دے بسنتی (2006ء ) میں اپنے کردار کے لیے سب سے زیادہ جانی جاتی ہیں ، جس کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[2]

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

سوہا علی خان پٹودی 4 اکتوبر 1978ء کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پٹودی خاندان میں نواب آف پٹودی کی حیثیت سے پیدا ہوئیں۔[3] پشتون نسب سے تعلق رکھنے والے، پٹودی کے 9 ویں نواب منصور علی خان پٹودی اور ایک بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کے والد منصور علی خان پٹودی اور دادا ، افتخار علی خان پٹودی ، دونوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، جبکہ ان کی دادی ساجدہ سلطان پٹودی بھوپال کی بیگم تھیں۔ سوہا علی سارہ علی خان کی چاچی اور کرینہ کپور خان کی نند ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

سوہا علی خان کی جولائی 2014ء میں پیرس میں کنال کھیمو سے منگنی ہوئی [4]اور انھوں نے 25 جنوری 2015ء کو ممبئی میں کنالسے شادی کی۔[5] سوہا علی نے 29 ستمبر 2017ء کو اپنی بیٹی عنایہ نعومی کھیمو کو جنم دیا۔[6]

فلمیں[ترمیم]

ایوارڈز اور نامزدگی[ترمیم]

سال ایوارڈ قسم فلم / کتاب نتیجہ حوالہ.
2006ء سالانہ وسطی یورپی بالی ووڈ ایوارڈز بہترین معاون اداکارہ رنگ دے بسنتی فاتح [12]
فاتح
گلوبل انڈین فلم ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ فاتح [13]
2007ء بین الاقوامی ہندوستانی فلم اکیڈمی ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ فاتح [14]
بنگال فلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ۔ ہندی فاتح
فلم فیئر اعزازات فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ نامزد [15]
اسٹارڈسٹ ایوارڈ کل کی سپر اسٹار۔ خواتین نامزد [16]
2009ء پروڈیوسر گلڈ فلم ایوارڈ مرکزی کردار کی بہترین اداکارہ کھویا کھویا چاند نامزد [17]

متعلقہ روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Soha Ali Khan" 
  2. "Soha Ali Khan"۔ Internet Movie Database۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2020 
  3. "Soha Ali Khan khemu turns 34!"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 4 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2016 
  4. PTI (24 July 2014)۔ "Soha Ali Khan, Kunal Khemu get engaged"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2016 
  5. Chandni Prashar (25 January 2015)۔ "Soha Ali Khan Marries Kunal Khemu, Saif-Kareena Play Hosts"۔ NDTVMovies.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2016 
  6. "Soha Ali Khan, Neha Dhupia post adorable pics on Inaaya Naumi Kemmu's first birthday. See here"۔ hindustantimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018 
  7. "'Dil Maange More' was a terrible choice: Soha Ali Khan"۔ Business Standard۔ 26 فروری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوی 2020 
  8. "Shaadi No 1: Full of laughs"۔ Rediff.com۔ 2 نومبر2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  9. "Happy Birthday Soha Ali Khan: Here's why her Rang De Basanti character is one for the ages"۔ Indian Express۔ 4 اکتوبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  10. "Khoya Khoya Chand is my most glamorous role: Soha Ali Khan"۔ Hindustan Times۔ 13 دسمبر 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  11. "'Mumbai Meri Jaan' changes Soha's views"۔ Daily News and Analysis۔ 23 اگست 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  12. "4 th annual central european bollywood awards"۔ Bollywoodforum.ch۔ 23 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  13. IndiaFM News Bureau (10 December 2006)۔ "G.I.F.A. Awards 2006: List of winners"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 20 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  14. "The 2007 IIFA Awards"۔ International Indian Film Academy Awards۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  15. "Rang De Basanti sweeps Filmfare awards"۔ The Times of India۔ 25 February 2007۔ 18 جنوری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  16. "Max Stardust Awards Nominations"۔ Sify۔ 24 January 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  17. "4TH APSARA PRODUCERS GUILD AWARDS NOMINEES"۔ Producers Guild Film Awards۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔