منصور علی خان پٹودی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
منصورعلی خان پٹوڈی
فائل:Nawab of Pataudi Tiger's Tale.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش 6 جنوری 1941ءBhopal, Bhopal State, Indian Empire
(ابھی Madhya Pradesh, India)
وفات 22 ستمبر 2011 (عمر 70 سال)New Delhi, India
عرفیت Tiger Pataudi
بلے بازی انداز Right-hand bat
گیند بازی انداز Right-arm medium
کردار Captain Indian Cricket Team
بین الاقوامی معلومات
قومی ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ Tests First-class
میچ 46 310
رنز بنائے 2793 15425
بیٹنگ اوسط 34.91 33.67
100s/50s 6/17 33/75
ٹاپ اسکور 203* 203*
گیندیں کرائیں 132 1192
وکٹ 1 10
بولنگ اوسط 88.00 77.59
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 20 1/0
کیچ/سٹمپ 27/- 208/-
ماخذ: EspnCricinfo.com، 27 ستمبر 2011

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ۔والد افتخار علی خان بھی بھارتی ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے انگلینڈ کے لیے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی۔

خاندان[ترمیم]

پٹوڈی کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور ستر اور اسی کی دہائی میں بالی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار کی جاتی تھیں۔ ان کے بیٹے سیف علی خان بھی بالی وڈ کے بڑے سٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

ریاست پٹودی[ترمیم]

نواب منصور علی خان دلی کے قریب واقع سابق ریاست پٹودی کے آخری نواب تھے۔ انیس سو اکہتر میں ہندوستان میں شاہی خطاب ختم کر دئے گئے تھے۔ ان کی والدہ بیگم ساجدہ سلطان بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی بیٹی تھیں۔

حادثہ[ترمیم]

انگلینڈ میں زمانہ طالب علمی میں ہی کار کے ایک حادثے میں ان کی ایک آنکھ خراب ہوگئی تھی۔ لیکن ایک آنکھ میں بینائی نہ ہونے کے باوجود اکیس سال کی عمر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔ یہ ان کا کمال تھا۔

کریئر[ترمیم]

اپنے زمانے میں پٹودی ایک جارحانہ بلے باز اور شاطر کپتان کے طور پر مشہور تھے۔ ان کی برق رفتار فیلڈنگ کے لیے انہیں ’ٹائگر‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ پٹودی نے بھارت کے لیے چھالیس ٹیسٹ کھیلے جن میں سے چالیس میں وہ کپتان رہے۔ آج تک انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم عمر کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تقریباً پینتیس کی اوسط سے انہوں نے دو ہزار سات سو ترانوے رن بنائے جس میں چھ سینچریاں اور سولہ نصف سینچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور دو سو تین رن تھا۔