پدماوت (2018ء فلم)
اس مضمون میں تجدید کی ضرورت ہے۔ |
| پدماوت | |
|---|---|
| (ہندی میں: पद्मावत) | |
| عمومی معلومات | |
| صنف | ڈراما ، رومانوی صنف |
| ماخوذ | پدما وت (لـ ملک محمد جائسی ) |
| تاریخ نمائش | 25 جنوری 2018 |
| دورانیہ | 192 منٹ |
| ملک | |
| زبان | ہندی ، اردو |
| عکس بندی کے مقامات | راجستھان |
| عملہ | |
| ہدایت کار | |
| منظر نامہ | |
| اداکار | دپکا پڈوکون ، شاہد کپور ، رنویر سنگھ ، ادیتی راؤ حیدری ، جم سربھ ، رضا مراد ، انوپریا گوئنکا ، اجول چوپڑا |
| موسيقى | سنچیت بالہرا ، سنجے لیلا بھنسالی |
| فلمی صنعت | |
| عکس بندی | سدیپ چٹرجی |
| فلم مدیر | عاکف علی |
| تقسیم کنندہ | ویاکوم 18 موشن پکچرز ، پیراماؤنٹ پکچرز ، کلرز ٹی وی ، پیراماؤنٹ وینٹیج |
| ۔۔۔ پر معلومات | |
| درستی - ترمیم | |
پدماوت 2018 میں بھارت میں آنے والی تاریخی رزمیہ فلم ہے۔ یہ فلم پدماوتی پر بنائی گئی ہے۔ اسے بھارت کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بنا رہے ہیں۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہد کپور، دیپیکا پڈوکون اور رنوریر سنگھ شامل ہیں۔ یہ سہ جہتی فلم جنوری 2018 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
کردار
[ترمیم]دیپیکا پڈوکون بطور پدماوتی – 13 صدی عیسوی کی [1] افسانوی راجپوت ملکہ،پدما وت کے مطابق وہ میواڑ کے راجپوت بادشاہ رتن سنگھ (المعروف رتن سین) کی بیوی تھی۔ ملکہ کے حسن کے قصے سن کر سلطان علاؤ دین خلجی رتن سنگھ کے دار الحکومت چتور کا محاصرہ کر لیتا ہے تاکہ ملکہ کو قید کر سکے۔
شاہد کپور بطور راول رتن سنگھ – میواڑ سلطنت میں گوہیلا (Guhila) خاندان کے آخری راجپوت حکمران، جنھیں علاؤ الدین خلجی کی فوج نے چتوڑ کے قلعے کے محاصرے کے دوران میں شکست دی۔
رنویر سنگھ بطور علا الدین خلجی – سلطنت دہلی کے ترک افغان حکمران تھے۔ وہ خلجی خاندان کے دوسرے طاقتور ترین حکمران تھے ۔[2] فلم کے مطابق وہ چتور کے قعلے کا محاصرہ کر کے رانی پدماوتی کو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علاؤ الدین خلجی نے اپنے چچا کو قتل کر کے تخت پر قبضہ کیا تھا۔[3]
ادیتی راؤ حیدری بطور مہرالنساء۔ علاؤ الدین خلجی کی بیوی
رضا مراد بطور جلال الدین خلجی ۔[4] –خلجی خاندان کے پہلے بادشاہ تھے۔ علاؤ الدین خلجی اُن کا بھتیجا اور داماد تھا۔ جسے صوبہ اودھ میں کڑہ کا حاکم مقرر کیا تھا۔ علاؤ الدین نے دکن میں واقع دیوگری پر حملہ کر کے اسے فتح کیا تھا۔ جب جلال الدین اپنے بھتیجے کی فتح کی خبر سن کر ملاقات کے لیے آیا تو علاؤ الدین نے اسے قتل کر دیا اور پھر اس کے تمام خاندان کا خاتمہ کر کے خود بادشاہ بن گیا[5]
جم سربھ بطور ملک کافور۔[6] وہ علاؤ الدین خلجی کے مشہور خواجہ سرا غلام جنرل تھے۔[7]
انوپریا گوئنکا بطور نغماتی۔[8] پدما وت کے مطابق راجا رتن کی پہلی بیوی تھی۔ پدماوت کے مطابق اُن کے پدماوتی سے تعلقات بہتر نہیں تھے لیکن علاؤ الدین خلجی کے قلعہ فتح کرنے کے بعد نغماتی نے پدماوتی کے ساتھ ہی جوہر کی رسم ادا کی یعنی وہ پدما وتی کے ساتھ ہی آگ میں کود گئی تھی۔[9]
ریلیز
[ترمیم]یہ فلم 1 دسمبر 2017 کو روایتی 2 ڈی اور 3 ڈی میں ریلیز کی جائے گی۔ پیراماؤنٹ اسے دنیا کے 90 ممالک میں ریلیز کرے گا۔[10]
تنازعات
[ترمیم]فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کی دوران میں انتہا پسندوں نے اس کے سیٹ کو بھی آگ لگا دی۔[11]اس سے قبل فلم پدما وتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے سیٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی تھی۔[12] فلم پر احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ایک انتہا پسند ہندو تنظیم نے فلم میں کام کرنے پر فلم کی ہیروئن کے سر کی قیمت 5 کروڑ روپے رکھ دی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Florence D'Souza (2015). [https://books.google.co.in/books
id=Rm7LCgAAQBAJ&dq=padmini+13th+century+queen&source=gbs_navlinks_s Knowledge, mediation and empire: James Tod's journeys among the Rajputs] (بزبان انگریزی). Oxford University Press. p. 258. ISBN:978-1-78499-207-1. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2020-09-18.
{{حوالہ کتاب}}:|یوآرایل=میں 33 کی جگہ line feed character (help),|یوآرایل=پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (help), and عمود مفقود في:|یوآرایل=(help) - ↑ Shruti Shiksha (3 اکتوبر 2017)۔ "Padmavati: Presenting Ranveer Singh As Sultan Alauddin Khilji"۔ NDTV.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-13
- ↑ "Alauddin Khilji, Queen Padmavati and jauhar: A tale of lust and valour"۔ The Indian Express۔ 9 اکتوبر 2017۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-13
- ↑ Arushi Jain (4 اکتوبر 2017)۔ "Padmavati: Raza Murad shares his character poster, deletes it later"۔ The Indian Express۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-14
- ↑ "Padmavati: Raza Murad shares (leaks) his look as Jalaluddin Khilji, deletes it later". The Hindustan Times (بزبان انگریزی). 4 Oct 2017. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-11-12.
- ↑ "Ranveer Singh to play bisexual in 'Padmavati' and this actor will be his love interest?". Zee News (بزبان انگریزی). 20 Sep 2017. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-11-13.
- ↑ Shruti Rhode (9 اکتوبر 2017)۔ "Did you spot Jim Sarbh in the Padmavati trailer?"۔ www.zoomtv.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-13
- ↑ "Padmavati: This actress essays the role of Shahid Kapoor's first wife". Zee News (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-02-21.
- ↑ Savitri Chandra Shobha (1996). Medieval India and Hindi bhakti poetry: a socio-cultural study (بزبان انگریزی). Har-Anand Publications. p. 77. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-02-21.
- ↑ "Deepika Padukone, Ranveer Singh's Padmavati to be released in 3D?"۔ ‘’Hindustan Times’’۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-27
- ↑ نامعلوم افراد نے فلم پدما وتی کے سیٹ کو آگ لگا دی
- ↑ تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]- Padmavati آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)
- پدما وتی بالی وڈ ہنگامہ پر
- پدما وتی فیس بک صفحہ
- صفحات بها وصلات إنترويكي 2
- وصلات إنترويكي بحاجة لمراجعة
- 2010ء کی دہائی کی ہندی زبان کی فلمیں
- 2018ء کی تھری ڈی فلمیں
- 2018ء کی ڈراما فلمیں
- آئی میکس فلمیں
- اردو زبان کی فلمیں
- افغانستان میں سیٹ فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- بھارتی تاریخی فلمیں
- بھارتی رزمیہ فلمیں
- بھارتی فلمیں
- تیرہویں صدی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- راجستھان میں عکس بند فلمیں
- راجستھان میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- رانی پدماوت کی ثقافتی عکاسی
- سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- قدیم بھارت پر بنی فلمیں
- نظموں پر مبنی فلمیں
- بھارتی تھری ڈی فلمیں
- سنسر شدہ فلمیں
- پیراماؤنٹ پکچرز کی فلمیں
- ویاکوم18 اسٹوڈیوز فلمیں
- بھارتی آئی میکس فلمیں
- راجپوت ریاستوں میں سیٹ فلمیں
- فلم میں ہندومت سے متعلق تنازعات
- 2018ء کی ہندی زبان کی فلمیں
- بھارت میں فلم سنسر شپ
- ملائیشیا میں فلم سینسر شپ
- تاریخی رزمیہ فلمیں
- پیراماؤنٹ وینٹیج فلمیں
- بھارتی تاریخی ایکشن فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی تاریخی ڈراما فلمیں
- بھارتی تاریخی ڈراما فلمیں
- 2018ء کے نزاعات
- 2017ء کی تھری ڈی فلمیں
- بھارت میں خواتین کے حقوق
- بھارتی رومانوی فلمیں
- شہزادیوں کے بارے میں فلمیں
