گھریلو باپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گھریلو باپ (انگریزی: stay-at-home dad یا stay at home father یا house dad یا SAHD یا househusband یا house-spouse) ایک ایسا باپ ہے جو بچوں کی پرورش کی اہم ذمے داری نباہتا ہے اور عمومًا گھر کے کام کاج میں وہی زیادہ دخیل اور تکمیل تک پہنچاتا ہے۔ جیسا جیسا جدید صنعتی اور تکنیکی دور میں خاندان کے نئے نمونے متعارف ہو رہے ہیں، ویسے ویسے گھریلو باپ بننے کا رجحان زیادہ عام اور سماجی طور قابل قبول بنتا جا رہا ہے۔ یہ صورت حال یورپ اور دنیا کے کئی ممالک میں صنعتیانے سے قبل کے دور سے مختلف ہے جب خاندان ایک اکائی کے طور پر کام کرتا تھا اور وہ ایک طرح سے خود کفیل بھی ہوا کرتا تھا۔[1] 1830ء کے دہے کے بعد محبت و الفت کے زیر اثر شادیاں انجام پانے لگی تھی، تب ماں باپ بچوں پر زیادہ وقت صرف کرنے لگے اور خاندانی تعلقات میں خاندانی تعلقات زیادہ کھلے ہونے لگے۔[2]۔ صنعتی انقلاب کے بعد سے وسیع پیمانے پر مصنوعات سازی عام دستی اشیا سازی کی جگہ لے گئی؛ اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس وقت کے مروجہ رسم و رواج اس بات کے متقاضی تھے کہ باپ روزی کمانے والا بنے اور ماں پرورش فراہم کنندہ بنے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. W.J. Goode (1963)۔ World revolution and family patterns۔ New York: فری پریس۔ صفحہ: 60 
  2. E. Burgess (1963)۔ The family from institution to companionship۔ New York: American Book Company۔ صفحہ: 38 
  3. A. Skolnick (1991)۔ Embattled paradise: The American family in an age of uncertainty۔ New York: Basic Books۔ صفحہ: 93 

مزید مطالعات[ترمیم]